Search
Close this search box.

خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبان حضرت اماں جان نصرت جہانؓ ۔ کلام مسیح موعودؑ

فہرست مضامین

Ahmady.org default featured image

خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبان حضرت اماں جان نصرت جہانؓ ۔ کلام مسیح موعودؑ

خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبان حضرت اماں جان (سیدہ نصرت جہاں بیگم)

کس طرح شکر کروں اے مرے سلطاں تیراہے عجب میرے خدا میرے پہ احساں تیرا
میرے اس جسم کا ہر ذرہ ہو قرباں تیراایک ذرہ بھی نہیں تو نے کیا مجھ سے فرق
مجھ پہ برسا ہے سدا فضل کا باراں تیراسر سے پا تک ہیں الٰہی تیرے احساں مجھ پر
تیری بخشش ہے یہ اور فضل نمایاں تیراتو نے اس عاجزہ کو چار دیے ہیں لڑکے
دونوں کے بیچ بشیر اور شریفاں تیراپہلا فرزند ہے محمود ، مبارک چوتھا
تو وہ حاکم ہے کہ ٹلتا نہیں فرماں تیراتو نے ان چاروں کی پہلے سے بشارت دی تھی
مجھ پہ بے حد ہے کرم اے مرے جاناں تیراتیرے احسانوں کا کیوں کر ہو بیاں اے پیارے
دین و دنیا میں ہوا مجھ پہ ہے احساں تیراتخت پر شاہی کے ہے مجھ کو بٹھایا تو نے
کہ میں ناچیز ہوں اور رحم فراواں تیراکس زباں سے میں کروں شکر کہاں وہ ہے زباں
ذات برتر ہے تری پاک ہے ایواں تیرامجھ پہ وہ لطف کئے تو نے جو برترزِ خیال
سب سے پہلے یہ کر م ہے مرے جاناں تیراچن لیا تو نے مجھے اپنے مسیحا کے لئے
کون کہتا تھا کہ یہ بخت ہے رخشاں تیراکس کے دل میں یہ ارادے تھے یہ تھی کس کو خبر
ہے یہی فضل تری شان کے شایاں تیراپر مرے پیارے ! یہی کام ترے ہوتے ہیں
صدق سے ہم نے لیا ہاتھ میں داماں تیرافضل سے اپنے بچا مجھ کو ہر اک آفت سے
کوئی رسوا نہیں ہوتا جو ہے جویاں تیراکوئی ضائع نہیں ہوتا جو ترا طالب ہے
کوئی ہوجائے اگر بندۂ فرماں تیراآسماں پر سے فرشتے بھی مدد کرتے ہیں
سب ثنا کرتےہیں جب ہووے ثنا خواں تیراجس نے دل تجھ کو دیا ، ہو گیا سب کچھ اس کا
وہ جو اک پختہ توکل سے ہے مہماں تیرااس جہاں میں ہے وہ جنت میں ہی بے ریب و گماں
دیکھ لیں آنکھ سے وہ چہرۂ تاباں تیرامیری اولاد کو تو ایسی ہی کردے پیارے
سب سے بڑھ کر یہ کہ پاجائیں وہ عرفاں تیراعمر دے ، رزق دے اور عافیت و صحت بھی
بخش دے میرے گناہ اور جو عصیاں تیرااب مجھے زندگی میں ان کی مصیبت نہ دکھا
ہر کوئی ان میں سے کہلائے مسلماں تیرااس جہاں کے نہ بنیں کیڑے یہ کر فضل ان پر
بات جب بنتی ہے جب سارا ہو ساماں تیراغیر ممکن ہے کہ تدبیر سے پاؤں یہ مراد
حکم چلتا ہے ہر اک ذرہ پہ ہر آں تیرابادشاہی ہے تری ارض و سما دونوں میں
تو ہے غفار۔ یہی کہتا ہے قرآں تیرامیرے پیارے مجھے ہر درد و مصیبت سے بچا
دکھ سے اب مجھ کو بچا ۔ نام ہے رحماں تیراصبر جو پہلے تھا اب مجھے میں نہیں ہے پیارے
حکم تیرا ہے زمیں تیری ہے دوراں تیراہر مصیبت سے بچا اے میرے آقا ہر دم
اخبار الحکم 17 نومبر 1900ء

Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply