Search
Close this search box.

معرفت حق ۔ آوازآرہی ہے یہ فونو گراف سے ۔ ڈھونڈو خدا کو دل ۔ کلام مسیح موعودؑ

Ahmady.org default featured image

معرفت حق ۔ آوازآرہی ہے یہ فونو گراف سے ۔ ڈھونڈو خدا کو دل ۔ کلام مسیح موعودؑ

معرفت حق

ڈھونڈو خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سےآوازآرہی ہے یہ فونو گراف سے
کمتر نہیں یہ مشغلہ بت کے طواف سےجب تک عمل نہیں ہے دل پاک و صاف سے
حاصل ہی کیا ہے جنگ و جدال و خلاف سےباہر نہیں اگر دل مردہ غلاف سے
تائیدِ حق نہ ہو مددِ آسماں نہ ہووہ دیں ہی کیا ہے جس میں خدا سے نشاں نہ ہو
جو نور سے تہی ہے خدا سے وہ دیں نہیںمذہب بھی ایک کھیل ہے جب تک یقیں نہیں
جو اس سے دور ہے وہ خدا سے بھی دور ہےدین ِ خدا وہی ہے جو دریائے نور ہے
کس کام کا وہ دیں جو نہ ہووے گرہ کشادین ِ خدا وہی ہے جوہے وہ خدا نما
دنیا سے آگے ایک بھی چلتا نہیں قدمجن کا یہ دیں نہیں ہے نہیں ان میں کچھ بھی دم
بت ترک کرکے پھر بھی بتوں کے غلام ہیںوہ لوگ جو کہ معرفت حق میں خام ہیں
اخبار الحکم 24 نومبر 1901ء

Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply