ام الکتاب ۔ کلام مسیح موعودؑاے دوستو جو پڑھتے ہو اُمّ الکتاب کو ۔ کلام مسیح موعودؑ
اُمُّ الکتاب
اب دیکھو میری آنکھوں سے اس آفتاب کو | اے دوستو جو پڑھتے ہو اُمّ الکتاب کو |
کرتی ہے یہ تمام حقیقت کو آشکار | سوچو دعاء فاتحہ کو پڑھ کے بار بار |
اس کے حبیب نے بھی پڑھائی دعا یہی | دیکھو خدا نے تم کو بتائی دعا یہی |
جاتے ہو اس کی رہ سے در بے نیاز میں | پڑھتے ہو پنج وقت اسی کو نماز میں |
اس پاک دل پہ جس کی وہ صورت پیاری ہے | اس کی قسم کہ جس نے یہ سورت اُتاری ہے |
یہ میرے صدق ِدعویٰ پہ مہر الٰہ ہے | یہ میرے رب سے میرے لئے اک گواہ ہے |
میرے لئے یہ شاہد رب جلیل ہے | میرے مسیح ہونے پہ یہ اِک دلیل ہے |
توبہ کرو کہ جینے کا ہے اعتبار کیا | پھر میرے بعد اوروں کی ہے انتظار کیا |
Post Views: 255
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window)
- Click to share on Twitter (Opens in new window)
- Click to share on Reddit (Opens in new window)
- Click to share on Tumblr (Opens in new window)
- Click to share on Pinterest (Opens in new window)
- Click to share on Telegram (Opens in new window)
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
- Click to email a link to a friend (Opens in new window)
- Click to print (Opens in new window)
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.