ہجومِ مشکلات سے نجات ۔ اک نہ اک دن پیش ہو گا تو فنا کے سامنے ۔ کلام مسیحؑ
ہجومِ مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا طریق
چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے | اِک نہ اِک دن پیش ہو گا تُو فنا کے سامنے |
ہر کوئی مجبور ہے حکمِ خدا کے سامنے | چھوڑنی ہو گی تجھے دنیائے فانی ایک دن |
رنج و غم یاس و اَلَم فکر و بلا کے سامنے | مستقل رہنا ہے لازم اے بشر تجھ کو سدا |
مشکلیں کیا چیز ہیں مشکِل کشا کے سامنے | بارگاہِ ایزدی سے تُو نہ یوں مایوس ہو |
کر بیاں سب حاجتیں حاجَت روا کے سامنے | حاجتیں پوری کریں گے کیا تری عاجز بشر |
سر جھکا بس مالِکِ ارض و سما کے سامنے | چاہئے تجھ کو مٹانا قلب سے نقشِ دُوئی |
ایک دن جانا ہے تجھ کو بھی خدا کے سامنے | چاہئے نفرت بدی سے اور نیکی سے پیار |
قدر کیا پتھر کی لعلِ بے بہا کے سامنے | راستی کے سامنے کب جھوٹ پھلتا ہے بھلا |
ذیل میں جو نظم درج کی جاتی ہےیہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایک صاحب شیخ محمد بخش رئیس کڑیانوالہ ضلع گجرات کو لکھ کر عطا فرمائی تھی جبکہ وہ سخت مالی مشکلات میں مبتلا تھے۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعا کے طفیل ان کی تکالیف دور کردیں۔
Post Views: 341
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window)
- Click to share on Twitter (Opens in new window)
- Click to share on Reddit (Opens in new window)
- Click to share on Tumblr (Opens in new window)
- Click to share on Pinterest (Opens in new window)
- Click to share on Telegram (Opens in new window)
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
- Click to email a link to a friend (Opens in new window)
- Click to print (Opens in new window)
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.