Search
Close this search box.

بد ظنی سے بچو ۔ اگر دل میں تمہارے شر نہیں ہے ۔ کلام مسیح موعودؑ

فہرست مضامین

Ahmady.org default featured image

بد ظنی سے بچو ۔ اگر دل میں تمہارے شر نہیں ہے ۔ کلام مسیح موعودؑ

بدظنی سے بچو

تو پھر کیوں ظنِ بد سے ڈر نہیں ہےاگر دل میں تمہارے شر نہیں ہے
بدی سے خود وہ رکھتا ہے اِرادتکوئی جو ظنِ بد رکھتا ہے عادت
نہ اہلِ عفت و دیں کا ہے پیشہگمانِ بد شیاطیں کا ہے پیشہ
اسی سے ہیں تمہارے کام کچےتمہارے دل میں شیطاں دے ہے بچے
کہ جو رکھتا ہے پردہ میں وہی عیبوہی کرتا ہے ظنِّ بد بِلا رَیب
نظر بازی کو اِک پیشہ بنایاوہ فاسِق ہے کہ جس نے رہ گنوایا
وہاں بدظنیوں سے بچ کے رہیومگر عاشق کو ہر گز بد نہ کہیو!
یقیں سمجھو کہ ہے تریاق دامَناگر عشاق کا ہو پاک دامن
کہ گُل بے خار کم ہیں بوستاں میںمگر مشکِل یہی ہے درمیاں میں
کہ عاشق کس کو کہتے ہیں جہاں میںتمیں یہ بھی سناؤں اس بیاں میں
مَحبت کی کماں سے آ لگا تِیروہ عاشق ہے کہ جس کو حسبِ تقدیر
ہوا اُلفت کے پیمانوں سے مدہوشنہ شَہوَت ہے نہ ہے کچھ نَفس کا جوش
نہیں اس کو خبر کچھ پیچ و خم کیلگی سینہ میں اُس کے آگ غم کی
منقول از مسودات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام

Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply