Search
Close this search box.

اپنے کرم سے بخش دے میرے خدا مجھے بیمارِ عشق ہوں ترا دے تو ۔ کلام محمود

فہرست مضامین

Ahmady.org default featured image

اپنے کرم سے بخش دے میرے خدا مجھے بیمارِ عشق ہوں ترا دے تو ۔ کلام محمود

 اپنے کرم سے بخش دے میرے خدا مجھے

بیمارِ عشق ہوں ترا دے تو شفا مجھےاپنے کرم سے بخش دے میرے خدا مجھے
اسلام پر ہی آئے جب آئے قضا مجھےجب تک کہ دم میں دم ہے اسی دین پر رہوں
آتا نظر نہیں کوئی تیرے سوا مجھےبے کس نواز ذات ہے تیری ہی اے خدا
عیسیٰ ؑمسیح  سا ہے دیا رہنما مجھےمنجملہ تیرے فضل و کرم کے ہے یہ بھی ایک
گر یہ ملے تو جانوں کہ سب کچھ ملا مجھےتیری رضا کا ہوں میں طلب گار ہر گھڑی
بحر گنہ میں ڈوب رہاہوں بچا مجھےہاں ہاں نگاہِ رحم ذرا اس طرف بھی ہو
زنہار میں نہ مانوں گا چہرہ دکھا مجھےموسیٰ ؑکے ساتھ تیری رہیں لن ترانیاں
پہنچا دے گر تو یار کے در پر ذرا مجھےاحساں نہ تیرا بھولوں گا تازیست اے مسیح ؑ
اٹھوں گا جب اٹھائے گی یاں سے قضا مجھےسجدہ کناں ہوں در پہ ترے اے مرے خدا
کیا دے گا خاک فائدہ آبِ بقا مجھےڈوبا ہوں بحرِ عشقِ الٰہی میں شاد میں
یہ نظم 1903ء کی ہے جب آپ شاد تخلص رکھتے تھے۔

رسالہ تشحیذ الاذہان ماہ اگست 1916ء


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply