اِنذار ۔ دوستو! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے ۔ کلام مسیح موعودؑ
انذار
دوستو! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے پھر خدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے وہ جو ماہِ فروری میں تُم نے دیکھا زلزلہ تُم یقیں سمجھو کہ وہ اِک زَجر سمجھانے کو ہے آنکھ کے پانی سے یارو! کچھ کرو اِس کا علاج آسماں اَے غافلو اب آگ برسانے کو ہے کیوں نہ آویں زلزلے تقوٰی کی رہ گم ہو گئی اِک مسلماں بھی مسلماں صرف کہلانے کو ہے کس نے مانا مجھ کو ڈر کر کس نے چھوڑا بُغض و کیں زندگی اپنی تو اُن سے گالیاں کھانے کو ہے کافر و دجال اور فاسق ہمیں سب کہتے ہیں کون ایماں صدق اور اِخلاص سے لانے کو ہے جس کو دیکھو بد گمانی میں ہی حد سے بڑھ گیا گر کوئی پوچھے تو سَو سَو عَیب بتلانے کو ہے چھوڑتے ہیں دیں کو اور دنیا سے کرتے ہیں پیار سَو کریں وَعظ و نصیحت کون پچھتانے کو ہے ہاتھ سے جاتا ہے دل دیں کی مصیبت دیکھ کر پر خدا کا ہاتھ اب اس دل کو ٹھہرانے کو ہے اس لیے اب غیرت اُس کی کچھ تمہیں دکھلائے گی ہر طرف یہ آفتِ جاں ہاتھ پھیلانے کو ہے موت کی رہ سے ملے گی اب تو دیں کو کچھ مدد ورنہ دیں اَے دوستو! اِک روز مر جانے کو ہے یا تو اِک عالَم تھا قرباں اُس پہ یا آئے یہ دن ایک عبدالعبد بھی اِس دیں کے جھٹلانے کو ہے چشمہ ء مسیحی ٹائیٹل پیج صفحہ2مطبوعہ 1906ء
Post Views: 245
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window)
- Click to share on Twitter (Opens in new window)
- Click to share on Reddit (Opens in new window)
- Click to share on Tumblr (Opens in new window)
- Click to share on Pinterest (Opens in new window)
- Click to share on Telegram (Opens in new window)
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
- Click to email a link to a friend (Opens in new window)
- Click to print (Opens in new window)
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.