Search
Close this search box.

قادیان کے آریہ ۔ آریوں پر ہے صد ہزار افسوس ۔ دل میں آتا ہے۔ کلام مسیح موعودؑ

فہرست مضامین

Ahmady.org default featured image

قادیان کے آریہ ۔ آریوں پر ہے صد ہزار افسوس ۔ دل میں آتا ہے۔ کلام مسیح موعودؑ

قادیان کے آریہ

دل میں آتا ہے بار بار افسوسآریوں پر ہے صد ہزار افسوس
کر دیا دیں کو قوم پر قُرباںہوگئے حق کے سخت نافرماں
ہوکے بیدار ہوگیا لرزاںوہ نشاں جس کی روشنی سے جہاں
پَر کہاں تک چلے گی طرّاریان نشانوں سے ہیں یہ انکاری
کین و نخوت نے آکے گھیرا ہےان کے باطن میں اِک اندھیرا ہے
باز آتے نہیں ہیں غوغا سےلڑرہے ہیں خدائے یکتا سے
سو نشاں دیکھیں کب وہ ڈرتے ہیںقوم کے خوف سے وہ مرتے ہیں
پر سمجھتے نہیں یہ شامت ہےموت لیکھو بڑی کرامت ہے
آسماں سے پھر اِک نشان دکھلامیرے مالک !تو ان کو خود سمجھا
قادیان کے آریہ اورہم  ٹائیٹل پیج صفحہ2مطبوعہ 1907ء

Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply