Search
Close this search box.

و بالآخرۃ ھم یوقنون ۔ کے ترجمہ اور تفسیر پر عدنان رشید وہابی کی دھوکہ بازی

فہرست مضامین

adnan-rasheed-wahhabi-tweet-about-quran-all-images/adnan-rasheed-proven-to-be-liar-and-debunked

و بالآخرۃ ھم یوقنون ۔ کے ترجمہ اور تفسیر پر عدنان رشید وہابی کی دھوکہ بازی

کچھ دن پہلے عدنان رشید نامی اس بندے نے الزام لگایا کہ جماعت احمدیہ نے و بالآخرت ھم یوقنون کے پرانے درست ترجمہ ۔ آخرت ۔ کو نئے غلط ترجمہ ۔ آنے والی موعود باتوں ۔ سے بدل دیا ہے ۔ 

اس کا اصل دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں ۔   لنک

اس کے جواب میں میں نے اس سے مطالبہ کیا کہ ان دونوں سکین کا اصل لنک شیئر کرے تا کہ دونوں کا تقابل کیا جا سکتے اور جو دعویٰ کیا گیا ہے اس کی ہر محقق تحقیق کر سکے ۔ لیکن اس کے باجود عدنان رشید صاحب نے کوئی لنک وغیر فراہم نہیں کیا ۔ 

اس لیے کہ عدنان رشید وہابی صاحب جان بوجھ کر دھوکہ دینا چاہتے تھے ۔ جیسا کہ ان کے لگائے گئے سکین کو دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ نیچے سے کٹا ہوا ہے جس کا مقصد نیچے دیے گئے نوٹ کو چھپانا ہے ۔  

دونوں سکین نیچے دیے گئے ہیں ہر ایک اس کی تصدیق کر سکتا ہے ۔ 

adnan-wahhabi-tweet-1-image-2
tafseere-shgheer-page-2

میں نے پھر بھی کوشش کی کہ آن لائن دونوں ترجموں کی تحقیق کروں تو الاسلام ویب سائیٹ پر مجھے خلیفۃالمسیح الرابع مرزا طاہر احمد ؒ اور خلیفۃ المسیح الثانی مصلح موعود مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ عنہ کا ترجمہ مل گیا جسے سے پتہ چلا کہ دونوں نے الگ الگ ترجمہ کیا ہے ۔ جو کہ میں نے پھر عدنان رشید وہابی کے جواب میں ٹویٹ کر دیا۔ 

جماعت احمدیہ کے قرآن کے ترجمے اور تفاسیر آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں ۔ لنک

خلیفۃ المسیح الثانی مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی تفسیر صغیر آن لائن یہاں دیکھی جا سکتی ہے ۔ لنک

خلیفۃ المسیح الرابع مرزا طاہر احمد ؒ نے آخرت کے لفظ کے دونوں معنوں یعنی لفظی مشہور معنوں آخرت کا دن اور خلیفۃ المسیح الثانی مصلح موعود مرزا بشیر الدین محمود احمد ؓ کے تفسیر ی معنوں کے متعلق اس ویڈیو میں کھول کر سمجھا دیا ہے کہ دونوں معنے درست ہیں ۔ اس لیے اس کو کوئی شریف انسان تحریف نہیں کہہ سکتا۔

اس کے بعد کسی مہربان نے مجھے اصل معاملہ سمجھایا جس سے مجھے جو عدنان رشید وہابی کی دھوکہ بازی کے متعلق جو شک تھا وہ یقین میں بدل گیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ ۔

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمۃ اللہ تعالیٰ  کے دور میں جو تفسیر صغیر 1990ء میں انگلستان سے شائع ہوئی تھی۔اس میں پہلے صفحہ پر ایک پبلشر نوٹ شائع کیا گیا تھا اور اُس میں مفصل وضاحت کی گئی تھی کہ اس ایڈیشن میں کیوں بعض جگہوں پر تفسیری ترجمہ حاشیہ میں لکھا گیا ہے اور لفظی ترجمہ اصل ٹیکسٹ  کے بالمقابل ترجمہ والے کالم میں درج کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تاہم ہر متذکرہ جگہ پر اصل تفسیر ترجمہ جو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے کیا تھا وہ حاشیہ میں بعینہ ہی لکھا گیا تھا۔۔۔۔تاہم حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ کے زمانہ میں  جب تفسیر صغیر کی اشاعت ہوئی ہے تو اس کو  دوبارہ 1979ء میں شائع شدہ ایڈیشن کے مطابق کردیا گیا ہے۔

سکین نیچے دیے گئے ہیں آپ خود دیکھ سکتے ہیں ۔ 

 

tafseere-shgheer-page-0
tafseere-shgheer-page-1
tafseere-shgheer-page-2
tafseere-shgheer-page-3

ان سارے ثبوتوں اور تفصیل کو دیکھنے سے صاف پتہ چلتا ہے کہ عدنان رشید وہابی صاحب جان بوجھ کر سکین کو نیچے سے کاٹ کر جھوٹ بول رہے تھے ۔ اور ان کی یہ بات بھی جھوٹی تھی کہ پہلے درست اور بعد میں غلط ترجمہ کیا گیا۔ 

دیکھیں کس بے شرمی سے پھر میرے جواب پر عدنان رشید وہابی صاحب جھوٹ بول کر عوام الناس کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

امید ہے کہ اس کے بعد عدنان رشید وہابی صاحب معافی مانگ کر اپنی  اصلاح کر لیں گے ۔


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply