Search
Close this search box.

فضائل قرآن مجید ۔ جمال و حسن قرآں نور جانِ ہر مسلماں ہےفضائل قرآن مجید

فہرست مضامین

Ahmady.org default featured image

فضائل قرآن مجید ۔ جمال و حسن قرآں نور جانِ ہر مسلماں ہےفضائل قرآن مجید

قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہےجمال و حسن قرآں نور جانِ ہر مسلماں ہے
بھلا کیونکر نہ ہو یکتا کلامِ پاک رحماں ہےنظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا
نہ وہ خوبی چمن میں ہے نہ اس سا کوئی بستاں ہےبہار جاوداں پیدا ہے اس کی ہر عبارت میں
اگر لولوئے عماں ہے وگر لعل بدخشاں ہےکلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہرگز
وہاں قدرت یہاں درماندگی فرق نمایاں ہےخدا کے قول سے قول بشر کیونکر برابر ہو
سخن میں اس کے ہمتائی کہاں مقدور انساں ہےملائک جس کی حضرت میں کریں اقرار لاعلمی
تو پھر کیونکر بنانا نور حق کا اُس پہ آساں ہےبنا سکتا نہیں اک پاؤں کیڑے کا بشر ہرگز
زباں کو تھام لو اب بھی اگر کچھ بوئے ایماں ہےارے لوگو کرو کچھ پاس شان کبریائی کا
خدا سے کچھ ڈرو یا رویہ کیسا کذب و بہتاں ہےخدا سے غیر کو ہمتا بنانا سخت کفراں ہے
توپھر کیوں اسقدر دل میں تمہارے شرک پنہاں ہےاگر اقرار ہے تم کو خدا کی ذات واحد کا
خطا کرتے ہو باز آؤ اگر کچھ خوف یزداں ہےیہ کیسے پڑ گئے دل پر تمہارے جہل کے پردے
کوئی جوپاک دل ہووے دل وجاں اُس پہ قرباں ہےہمیں کچھ کیں نہیں بھائیو! نصیحت ہے غریبانہ
کلام مسیح موعود علیہ السلام

براہین احمدیہ حصہ سوم  صفحہ 182مطبوعہ 1882ء


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply