شاتمِ رسو لؐ ، ڈاکٹر ڈوئی پر لعنت اور راشد علی کا اظہار غیرت
ڈاکٹر جان الیگزنڈر ڈوئی امریکہ کا ایک جھوٹا نبی تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق خدا تعالیٰ کی لعنت اور اس کے قہر کا نشانہ بن کر ۱۹۰۷ء میں مر گیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ’’ حقیقۃ الوحی‘‘ میں اس کی دو قلمی تصویریں ہیں ۔ جن میں سے ایک اس کی صحت کی حالت اور اس کی شان وشوکت کو ظاہر کرتی ہے اور دوسری اس کی وہ حالت پیش کرتی ہے جو اسلام کی تحقیر ، رسول اللہ ﷺ کی توہین اور توحیدِ خداوندی کے مقابل پر کھڑا ہونے کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق خدا تعالیٰ کی قہری تجلّی کی وجہ سے ہوئی۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان قلمی تصویروں کے ساتھ ڈاکٹر ڈوئی کے بارہ میں یہ باتیں بڑی وضاحت کے ساتھ تحریر فرمائی ہیں کہ وہ ۔
’’ حضرت سیّد النبیّین واصدق الصّادقین وخیر المرسلین وامام الطیّبین جناب تقدّس مآب محمّد مصطفی ﷺ کو کاذب او رمفتری خیال کرتا تھا اور اپنی خباثت سے گندی گالیاں اور فحش کلمات سے آنجناب کو یاد کرتا تھا۔ غرض بغضِ دین متین کی وجہ سے اس کے اندر سخت ناپاک خصلتیں موجودتھیں اور جیسا کہ خنزیروں کے آگے موتیوں کا کچھ قدر نہیں ایسا ہی وہ توحیدِ اسلام کو بہت حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا اور اس کا استیصال چاہتا تھا۔ ‘‘(تتمّہ حقیقۃ الوحی ۔روحانی خزائن جلد ۲۲صفحہ ۵۰۴)
’’ وہ نہایت درجہ پر ہمارے نبی کریم ﷺ کا دشمن تھا۔ ‘‘ (تتمّہ حقیقۃ الوحی ۔روحانی خزائن جلد ۲۲صفحہ ۵۰۵)
’’کہتا تھا کہ میری دعا سے تمام مسلمان ہلاک ہو جائیں گے اور اسلام نابود ہو جائے گا۔ اور خانہ کعبہ ویران ہو جائے گا۔ ‘‘(تتمّہ حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد۲۲صفحہ ۵۱۳)
’’ وکان یدّعی الرسالۃ والنّبوّۃ مع اقرار الوھیّۃ ابن مریم ویسبّ ویشتم رسولنا الاکرام ‘‘ (تتمّہ حقیقۃ الوحی ۔روحانی خزائن جلد ۲۲صفحہ ۶۸۵)
ترجمہ :۔ وہ رسالت ونبوت کا دعویدار تھا اور ابن مریم ؑ کی خدائی کا اقرار کرتا تھا۔ اور ہمارے رسول اکرم ﷺ پر سب وشتم کرتا تھا۔
’’ انہ کان عدوّ الاسلام وکان یسبّ نبیّنا خیر الانام ‘‘ (تتمہّ حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد ۲۲صفحہ۶۸۶)
ترجمہ :۔وہ یقیناًاسلام کا دشمن تھا اور ہمارے نبی خیر الانام ﷺ کو گالیاں دیا کرتا تھا۔
’’ وکان یقول انی ساقتل کلّ من کان من المسلمین ولا اترک نفسا من الموحدین المومنین ‘‘ (تتمّہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲صفحہ ۶۸۶)
ترجمہ:۔وہ کہتا تھا کہ میں تمام مسلمانوں کو قتل کر دوں گا اور ایک بھی توحید پرست مومن نہ رہنے دوں گا۔
’’ ان ڈوئی کان شرّ الناس وملعون القلب ومثیل الخناس وکان عدوالاسلام بل اخبث الاعداء وکان یرید ان یجیح الاسلام حتی لا یبقی اسمہ تحت السماء وقد دعا مراراً فی جریدتہ الملعونۃ علی اھل الاسلام والملّۃ الحنیفیّۃ وقال اللّٰہم اھلک المسلمین کلہم ولا تبق منہم فرداً فی اقلیم من الاقالیم وارنی زوالہم واستیصالہم واشع فی الارض کلّہا مذہب التثلیث وعقیدۃ الاقانیم وقال ارجو ان اری موت المسلمین کلّہم وقلع دین الاسلام وھذا اعظم مراداتی فی حیاتی ولیس لی مراد فوق ھذا المرام وکل ھذہ الکلمات موجودۃ فی جرائدہ التی موجودۃ عندنا فی اللسان الانکلیزیۃ ‘‘ ( تتمّہ حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد ۲۲صفحہ ۶۹۲ ، ۶۹۱)
ترجمہ :۔ یقیناًڈوئی شر النّاس ، ملعون دل والا اور خنّاس کا مثیل تھا وہ اسلام کا ایک بدترین دشمن تھا۔ وہ چاہتا تھاکہ اسلام کو جڑ سے اکھاڑ دے حتّٰی کہ آسمان کے نیچے اس کا نام تک باقی نہ رہے اس کے اپنے لعنتی اخبار میں اہل اسلام اور ملت حنیفیہ کے خلاف بار بار بدعا کی۔ اس نے کہا اے خدا ! تمام مسلمانوں کو ہلاک کر دے اور کسی مملکت میں ایک مسلمان بھی باقی نہ چھوڑ۔ مجھے ان کا زوال اور ان کی تباہی دکھا۔ اور تمام روئے زمین پر تثلیثی مذہب اور عیسائی عقیدہ اقانیم پھیلا دے ۔ اس نے کہا میں تمام مسلمانوں کی موت اور دین اسلام کی بربادی کی امید رکھتا ہوں اور میری زندگی کی سب سے بڑی مرا د یہی ہے جس سے بڑھ کر اور کوئی مراد نہیں۔ اس کے یہ تمام بیانات اس کے اخبارات میں جو کہ انگریزی زبان میں ہیں ، ہمارے پاس موجود ہیں۔
’’ وقد عرف الناظرون فی کلامہ توہین الاسلام فوق کل توہین وشہد الشاہدون علی ملعونیّتہ فوق کل لعین حتی انہ صار مثلاً بین الناس فی الشتم والسبّ‘‘ (تتمّہ حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد ۲۲صفحہ ۶۹۴)
ترجمہ :۔ پس دیکھنے والوں نے اس کے کلام میں ہر توہین سے بڑھ کر اسلام کی توہین ملاحظہ کی اور پھر گواہی دینے والوں نے ہر لعنت سے بڑھ کر اس پر لعنت کی گواہی دی۔ یہاں تک کہ وہ لوگوں میں گالی گلوچ اور دشنام طرازی میں مثل بن گیا۔
راشد علی کتاب ’’ حقیقۃ الوحی ‘‘ کی ان تحریروں سے بخوبی واقف ہے اور وہ جانتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ واضح طور پر تحریر فرمایا ہے کہ ڈوئی کی ان تعلّیوں کی وجہ سے آپؑ نے اس کے ساتھ روحانی مقابلہ کیا۔ آپؑ نے اسلام کے دفاع، حضرت سیّد خیر الانام ﷺ کے ناموس کی حفاظت کی خاطر اور توحیدِ باری تعالیٰ کے لئے غیرت کی وجہ سے اس سے مقابلہ کیا۔ اسی مقابلہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے جو اس بدبخت انسان کو لعنت کی مار پڑی اس کا آپ ؑ نے کارٹون نہیں بلکہ قلمی تصویر میں اس کی دو حقیقی حالتوں کو بیان فرمایا۔ ان میں سے ایک وہ حالت تھی جو اسلام کے خدا ، حضرت محمد مصطفی ﷺ کے لئے غیرت رکھنے والے اور اپنی توحید کی حفاظت کرنے والے خدا نے اپنے قہر کی تجلی ظاہر فرما کر اس کی بنائی تھی۔
لیکن ابلیسِ لعین کا چیلہ راشد علی کہتا ہے کہ عاشقِ اسلام ، عشقِ خدا وعشقِ رسول ؐ میں مخمور، ان کے ناموس کے لئے غیّو ر ، اس زمانہ کے مامور، اسلام کے مظفر و منصور جرنیل حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود ومہدی معہود علیہ السلام کے کارٹون وہ اس وجہ سے بناتا ہے کہ آپ ؑ نے کتاب ’’ حقیقۃ الوحی ‘‘ میں ڈاکٹر ڈوئی کی تصویر بنائی تھی۔
اوّل تو یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا کارٹون نہیں بنایا کہ جس کا مقصد مضحکہ خیزی ہو بلکہ مذکورہ بالا وجوہات کی بناء پر خدا تعالیٰ کی غیرت کی مار کا اظہار فرمایا ہے جو ڈوئی پر نازل ہوئی ۔پس تمسخر اور تضحیک کے لئے شکل بگاڑ کر کارٹون بنانا بالکل اور بات ہے اور خدا تعالیٰ کی مار کی سچائی اور حقیقت کا اظہار اور بات۔
دوسرے یہ کہ راشد علی سے کوئی پوچھے کہ اس خنزیر صفت شاتمِ رسول ؐ دشمنِ اسلام وتوحیدِ باری تعالیٰ سے تمہاری کیا رشتہ داری ہے کہ اس کی لعنت زدہ تصویر پر تم لعنتی غیرت میں منہ سے جھاگ نکال رہے ہو۔ آخر وہ تمہارا کیا لگتا تھا کہ جب خدا تعالیٰ نے اسے ملعون کر کے مسخ کیا تو تم اس کا بدلہ لینے کے لئے اس شخص کے در پے آزار ہو گئے جس نے خدا تعالیٰ کی غیرت ، حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ناموس کی حفاظت کی خاطر اس خنزیر صفت انسان سے مقابلہ کیا۔ راشد علی کو یہ بھی کوئی بتائے کہ لعنت اِس کو بھی کہتے ہیں کہ کوئی توحید کے دشمن ، شاتمِ رسول ﷺ اور دشمنِ اسلام سے لاشعوری طور پر اتنی محبّت رکھے کہ اس کے لئے غیرت میں اندھا ہی ہو جائے اور عاشقِ رسول ، عاشقِ خدا اور اسلام کے فتح نصیب جرنیل پر حملے کرنے لگے۔
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window)
- Click to share on Twitter (Opens in new window)
- Click to share on Reddit (Opens in new window)
- Click to share on Tumblr (Opens in new window)
- Click to share on Pinterest (Opens in new window)
- Click to share on Telegram (Opens in new window)
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
- Click to email a link to a friend (Opens in new window)
- Click to print (Opens in new window)
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.