خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبان حضرت اماں جان نصرت جہانؓ ۔ کلام مسیح موعودؑ
خدا تعالیٰ کا شکر اور دعا بزبان حضرت اماں جان (سیدہ نصرت جہاں بیگم)
| کس طرح شکر کروں اے مرے سلطاں تیرا | ہے عجب میرے خدا میرے پہ احساں تیرا |
| میرے اس جسم کا ہر ذرہ ہو قرباں تیرا | ایک ذرہ بھی نہیں تو نے کیا مجھ سے فرق |
| مجھ پہ برسا ہے سدا فضل کا باراں تیرا | سر سے پا تک ہیں الٰہی تیرے احساں مجھ پر |
| تیری بخشش ہے یہ اور فضل نمایاں تیرا | تو نے اس عاجزہ کو چار دیے ہیں لڑکے |
| دونوں کے بیچ بشیر اور شریفاں تیرا | پہلا فرزند ہے محمود ، مبارک چوتھا |
| تو وہ حاکم ہے کہ ٹلتا نہیں فرماں تیرا | تو نے ان چاروں کی پہلے سے بشارت دی تھی |
| مجھ پہ بے حد ہے کرم اے مرے جاناں تیرا | تیرے احسانوں کا کیوں کر ہو بیاں اے پیارے |
| دین و دنیا میں ہوا مجھ پہ ہے احساں تیرا | تخت پر شاہی کے ہے مجھ کو بٹھایا تو نے |
| کہ میں ناچیز ہوں اور رحم فراواں تیرا | کس زباں سے میں کروں شکر کہاں وہ ہے زباں |
| ذات برتر ہے تری پاک ہے ایواں تیرا | مجھ پہ وہ لطف کئے تو نے جو برترزِ خیال |
| سب سے پہلے یہ کر م ہے مرے جاناں تیرا | چن لیا تو نے مجھے اپنے مسیحا کے لئے |
| کون کہتا تھا کہ یہ بخت ہے رخشاں تیرا | کس کے دل میں یہ ارادے تھے یہ تھی کس کو خبر |
| ہے یہی فضل تری شان کے شایاں تیرا | پر مرے پیارے ! یہی کام ترے ہوتے ہیں |
| صدق سے ہم نے لیا ہاتھ میں داماں تیرا | فضل سے اپنے بچا مجھ کو ہر اک آفت سے |
| کوئی رسوا نہیں ہوتا جو ہے جویاں تیرا | کوئی ضائع نہیں ہوتا جو ترا طالب ہے |
| کوئی ہوجائے اگر بندۂ فرماں تیرا | آسماں پر سے فرشتے بھی مدد کرتے ہیں |
| سب ثنا کرتےہیں جب ہووے ثنا خواں تیرا | جس نے دل تجھ کو دیا ، ہو گیا سب کچھ اس کا |
| وہ جو اک پختہ توکل سے ہے مہماں تیرا | اس جہاں میں ہے وہ جنت میں ہی بے ریب و گماں |
| دیکھ لیں آنکھ سے وہ چہرۂ تاباں تیرا | میری اولاد کو تو ایسی ہی کردے پیارے |
| سب سے بڑھ کر یہ کہ پاجائیں وہ عرفاں تیرا | عمر دے ، رزق دے اور عافیت و صحت بھی |
| بخش دے میرے گناہ اور جو عصیاں تیرا | اب مجھے زندگی میں ان کی مصیبت نہ دکھا |
| ہر کوئی ان میں سے کہلائے مسلماں تیرا | اس جہاں کے نہ بنیں کیڑے یہ کر فضل ان پر |
| بات جب بنتی ہے جب سارا ہو ساماں تیرا | غیر ممکن ہے کہ تدبیر سے پاؤں یہ مراد |
| حکم چلتا ہے ہر اک ذرہ پہ ہر آں تیرا | بادشاہی ہے تری ارض و سما دونوں میں |
| تو ہے غفار۔ یہی کہتا ہے قرآں تیرا | میرے پیارے مجھے ہر درد و مصیبت سے بچا |
| دکھ سے اب مجھ کو بچا ۔ نام ہے رحماں تیرا | صبر جو پہلے تھا اب مجھے میں نہیں ہے پیارے |
| حکم تیرا ہے زمیں تیری ہے دوراں تیرا | ہر مصیبت سے بچا اے میرے آقا ہر دم |
Post Views: 399
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on Telegram (Opens in new window) Telegram
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to print (Opens in new window) Print
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.
