متفرق اعتراضات ۔ توریت کی تائید کے لیے ایک ایک وقت میں چار چار سو نبی بھی آئے جن کے آنے پر اب بائیبل شہادت دے رہی ہے
اعتراض 40:۔
‘‘چنانچہ توریت کی تائید کے لیے ایک ایک وقت میں چار چار سو نبی بھی آئے جن کے آنے پر اب بائیبل شہادت دے رہی ہے۔’’ (شہادۃ القرآن ۔خزائن جلد 6 صفحہ341)
جھوٹ،جھوٹ،مرزا کے بڑ ہانکنے کے کیا کہنے! بائبل میں ایک جگہ 400 جھوٹے نبیوں کا ذکر ہے جن کے مقابلے میں سچے نبی مکایا علیہ السلام کو فتح نصیب ہوئی تھی۔یہ 400 جھوٹے نبی بعل بک کے پجاری تھے۔مشرک لوگ ان پجاریوں کو خداوند کے نبیوں کے مقابلہ میں نبی کہا کرتے تھے،مرزا جی اپنے‘‘نور نبوت’’سے ان مشرکوں کو نبی سمجھ بیٹھے۔
جواب:۔
حضرت بانی جماعت احمدیہ نے اس جگہ قرآنی آیت کی تفسیر میں یہ مضمون بیان فرمایا ہے کہ توریت کی تائید و تصدیق کے لیے حضرت موسیٰ کے بعد نبی آئے۔
پہلی دلیل آیت وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَقَفَّيْنَا مِنْ بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ (البقرة:88) یعنی موسیٰ کو ہم نے توریت دی اور پھر اس کتاب کے بعد ہم نے کئی پیغمبر بھیجے اور دوسری ثُمَّ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَى(المومنون:45)یعنی پھر پیچھے سے ہم نے اپنے رسول پے در پے بھیجے۔
اب اگر معترض اس حقیقت کا انکار کرتا ہے تو یہ قرآنی صداقتوں کا انکارہے۔جہاں تک چار سو نبیوں کا تعلق ہےتو لیجئے حوالہ!1-سلاطین میں لکھا ہے:
‘‘جب اخی اب نے ایلیاہ کو دیکھا تو اس نے اس سے کہا اے اسرائیل کے ستانے والے کیا تو ہی ہے؟ اس نے جواب دیا میں نے اسرائیل کو نہیں ستایا بلکہ تو اور تیرے باپ کے گھرانے نے کیونکہ تم نے خداوند کے حکموں کو ترک کیا اور تو بعلیم کا پیرو ہوگیا۔اس لیے اب تو قاصد بھیج اور سارے اسرائیل کو اور بعل کے ساڑھے چار سو نبیوں کو اور یسیرت کے چارسو نبیوں کو جو اِیزبِل کے دستر خوان پر کھاتے ہیں کوہ کرمِل پرمیرے پاس اکٹھا کردے۔’’ (سلاطین اول باب 18 17 تا19)
معترض نے دجل و فریب س کام لیتے ہوئے اعتراض حضرت مرزا صاحب پر کیا۔مگر جھوٹ کا ارتکاب خود کیا اور ثابت ہوگیا کہ جھوٹی بڑ کس نے ہانکی۔
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window)
- Click to share on Twitter (Opens in new window)
- Click to share on Reddit (Opens in new window)
- Click to share on Tumblr (Opens in new window)
- Click to share on Pinterest (Opens in new window)
- Click to share on Telegram (Opens in new window)
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
- Click to email a link to a friend (Opens in new window)
- Click to print (Opens in new window)
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.