وفات مسیح ناصریؑ ۔ کیوں نہیں لوگو تمہیں حق کا خیال ۔ کلام مسیح موعودؑ
وفات مسیح ناصریؑ
دل میں اُٹھتا ہے مرے سَو سَو اُبال | کیوں نہیں لوگو تمہیں حق کا خیال؟ |
داخلِ جنت ہوا وہ محترم | ابن مریم مر گیا حق کی قسم |
اس کے مرجانے کی دیتا ہے خبر | مارتا ہے اُس کو فرقاں سر بسر |
ہوگیا ثابت یہ تیس آیات سے | وہ نہیں باہر رہا اموات سے |
یہ تو فرقاں نے بھی بتلا یا نہیں | کو ئی مُردوں سے کبھی آیا نہیں |
غور کن در أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ | عہد شد از کردگار بے چگوں |
موت سے بچتا کوئی دیکھا بھلا | اے عزیزو!! سوچ کر دیکھو ذرا |
چل بسے سب انبیاء و راستاں | یہ تو رہنے کا نہیں پیارو مکاں |
یونہی باتیں ہیں بنائیں واہیات | ہاں نہیں پاتا کوئی اس سے نجات |
ہے یہ دین یا سیرت کفّار ہے | کیوں تمہیں انکار پر اصرار ہے |
سوچ کر دیکھو اگر کچھ ہوش ہے | برخلاف نصّ یہ کیاجوش ہے |
سنت اللہ سے وہ کیوں باہر رہا | کیوں بنایا ابن مریم کو خدا |
غیب دان و خالق حیّ و قدیر | کیوں بنایا اس کو باشانِ کبیر |
اب تلک آئی نہیں اس پر فنا | مرگئے سب پر وہ مرنے سے بچا |
اس خدادانی پہ تیرے مرحبا | ہے وہی اکثر پرندوں کا خدا |
سچ کہو کس دیو کی تقلید ہے؟ | مولوی صاحب یہی توحید ہے؟ |
جس پہ برسوں سے تمہیں اک ناز تھا | کیایہی توحیدِ حق کا راز تھا |
الاماں ایسے گماں سے الاماں! | کیا بشر میں ہے خدائی کا نشان؟ |
فہم پر اور عقل پر اور ہوش پر | ہے تعجب آپ کے اس جوش پر |
پڑ گئے کیسے یہ آنکھوں پرحجاب | کیوں نظر آتا نہیں راہِ صواب؟ |
کچھ تو آخر چاہیئے خوفِ خدا | کیایہی تعلیمِ فرقاں ہے بھلا |
ہے یہ کیا ایمانداروں کا نشاں؟ | مومنوں پر کفر کا کرنا گماں |
دل سے ہیں خدّام ختم المرسلیں | ہم تو رکھتے ہیں مسلمانوں کا دیں |
خاکِ راہِ احمدؐ مختار ہیں | شرک اور بدعت سے ہم بیزارہیں |
جان و دل اس راہ پر قربا ن ہے | سارے حکموں پر ہمیں ایمان ہے |
ہے یہی خواہش کہ ہو وہ بھی فدا | دے چکے دل اب تنِ خاکی رہا |
کیوں نہیں لوگو تمہیں خوف عقاب | تم ہمیں دیتے ہو کافر کا خطاب |
رحم کن برخلق اے جاں آفریں | سخت شورے اوفتاد اندر زمیں |
تجھ کو سب قدرت ہے ،اے ربّ الورا | کچھ نمونہ اپنی قدرت کا دکھا |
Post Views: 379
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on Telegram (Opens in new window) Telegram
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to print (Opens in new window) Print
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.