📚 کتابیں تلاش کریں Roman Urdu میں ٹائپ کریں
yasu masih khuda nahin maseeh ny khudai ka dawa nahin kia title

یسوع خدا نہیں ۔ مسیح نے خدائی کا دعویٰ نہیں کیا

مسیح نے خدا ہونے کا دعویٰ بالکل نہیں کیا۔ یہ صرف عیسائی صاحبان کی خوش فہمی ہے کہ ان کو خدا بنا رہے ہیں۔ بلکہ اگر حضرت عیسیٰ نے اپنے متعلق خدا یا ابن کا لفظ استعمال بھی کیا ہے تو صرف انہی معنوں میں کیا ہے جن معنوں میں تمام نبیوں اور بزرگوں پر اس لفظ کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ثبوت اس کا سنیے:۔

ایک دفعہ حضرت مسیح نے یہودیوں کے سامنے دعویٰ کیا کہ میں ابن اﷲ ہوں۔ یہود یہ سن کر طیش میں آگئے اور انہوں نے ارادہ کیا کہ مسیح پر پتھراؤ کریں۔ مسیح نے کہا کہ تم مجھے کس قصور پر سزا دیتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ تو انسان ہو کر اپنے تئیں خدا بناتا ہے۔ اس کفر بکنے کی ہم سزا دیتے ہیں۔ مسیح نے جواب میں کہا:۔

’’کیا تمہاری شریعت میں نہیں لکھا کہ میں نے کہا تم خدا ہو۔ جبکہ اس نے انہیں جن کے پاس کلام آیا خدا کہا۔ اور ممکن نہیں کہ کتاب باطل ہو۔‘‘ (یوحنا باب ۱۰ آیت ۳۴ تا ۳۶)

اس عبارت کو سنا کر مسیح نے اپنے ابن اﷲ ہونے کی حقیقت کھول دی کہ تم ناحق مجھے کافر کہتے ہو جبکہ توریت میں لکھا ہے کہ تمام وہ لوگ جن کے پاس خدا کا کلام آیا یعنی یہود، خدا ہیں۔ تو پھر تم میرے ابن اﷲ کہلانے پر خفا کیوں ہوتے ہو۔ جبکہ تمہارے ہاں کتبِ انبیاء میں لکھا ہے کہ قضاۃ اور بزرگ لوگ الوہیم یعنی خدا ہیں۔ اسی طرح انہی معنوں میں مَیں بھی ابن اﷲ ہونے کا مدعی ہوں۔

تبصرہ چھوڑیں

🤖 اسلامی مددگار

ahmady.org کے مضامین سے جوابات

السلام علیکم! میں ahmady.org کا اسلامی مددگار ہوں۔ آپ مجھ سے کسی بھی اسلامی موضوع پر سوال کر سکتے ہیں۔ میں اس ویب سائٹ کے مضامین سے آپ کو جواب دوں گا۔

نوٹ: میں صرف ahmady.org کے مضامین کی بنیاد پر جواب دیتا ہوں۔ فتویٰ کے لیے مستند علماء سے رجوع کریں۔
⚠️ یہ مددگار صرف ahmady.org کے مضامین سے معلومات فراہم کرتا ہے۔ فتویٰ کے لیے مستند علماء سے رجوع کریں۔

📬 خبرنامے میں شامل ہوں

نئے مضامین اور اپڈیٹس براہ راست اپنے ای میل پر حاصل کریں