سخن سمندر ۔ ڈاکٹر طارق انور باجوہ

سخن سمندر  ۔ ڈاکٹر طارق انور باجوہ

سخن سمندر ۔ ڈاکٹر طارق انور باجوہ

میرا احساس لکھتا ہے
خاکسار گزشتہ بیس برس سے لندن میں مقیم ہے۔ میرے یہاں آنے کے قریب
ایک سال بعد محترم ڈاکٹر طارق انور باجوہ صاحب سے غائبانہ تعارف یوں ہوا کہ سنہ
۲۰۰۰ ء میں موصوف فجر کی نماز کے لئے تشریف لا رہے تھے کہ مسجد کے داخلی گیٹ کے
قریب ہی چند نسل پرست گوروں نے حملہ کر دیا۔ موصوف زخمی ہوئے اور بے ہوشی کے
عالم میں گیٹ کے قریب ہی گر پڑے۔ ایمبولینس آکر انہیں ہسپتال لے گئی ۔ اللہ کے
فضل سے وہ کسی گہری چوٹ سے محفوظ رہے۔
میں ایک گوشہ نشین آدمی ہوں ۔ زیادہ لوگوں سے رابطہ نہیں رکھتا۔ واٹس ایپ
کے ایک گروپ ”گلستانِ احمد“ میں میری ایک غزل شائع ہوئی تو باجوہ صاحب
موصوف نے اسے ترنم سے پڑھ کر بھجوا دیا۔ میں نے اسے سن کر لکھا کہ الحمد للہ کے بعد
خاکسار ایک حیرت کے ساتھ آں مکرم کا شکر گزار ہے کہ اس ناچیز کے کلام کو آں مکرم
نے یہ اعزاز بخشا۔


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply