شیعہ کتاب بہار انقلاب پر ایک نظر ۔ برہان احمد ظفر
پیش لفظ
امام مہدی علیہ السلام اور مسیح ابن مریم کی آخری زمانہ میں آمد کا عقید متفقہ ہے ۔ اگر چہ اس کے ظہور یا نزول کے بارے میں مختلف فرقوں میں اختلاف ضرور پایا
جاتا ہے۔ شیعہ حضرات امام مہدی کے خروج کا نظریہ رکھتے ہیں جو کسی غار میں چھپے بیٹھے ہیں اور آخری زمانہ میں ظہور کریں گے۔ اسی ضمن میں جناب ناصر مکارم شیرازی صاحب نے ایک کتاب بہار انقلاب لکھی جس کا اردو ترجمہ مکرم سید محمد عسکری صاحب نے کیا ہے جس میں انہوں نے امام مہدی کی غیبت اور اس کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے امام مہدی کی آمد اور اس کے بعد کے حالات کو بیان کیا ہے۔ ان کی اس کتاب پر مولوی بر بان احمد صاحب ظفر مبلغ کمیٹی نے تبصرہ کرتے ہوئے شیعہ عقائد کا رد حضرت امام مہدی علیہ السلام کی آمد کو پیش کیا ہے جو کہ یقینی طور پر لوگوں کے علم میں اضافہ کا کام کرے گا۔
نظارت نشر و اشاعت نے اس کی اشاعت کی منظوری عنایت فرمائی ہے اس لئے خاکسار اس کتاب کو اپنے خرچ پر شائع کر رہا ہے۔ خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کرتا ہے سے بہت سے لوگوں کو مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
خاکسار
غلام محمود را ئی چوری
امیر جماعت احمدیہ بھٹی
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on Telegram (Opens in new window) Telegram
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to print (Opens in new window) Print
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.