Search
Close this search box.

رضائے الہی پر گردن جھکائے جو ہم مسکرائے تو پھر کیا کرو گے

Ahmady.org default featured image

رضائے الہی پر گردن جھکائے جو ہم مسکرائے تو پھر کیا کرو گے

رضائے الہی پر گردن جھکائے جو ہم مسکرائے تو پھر کیا کرو گے

سرِ دار بھی گر انا الحق کے نعرے جو ہم نے لگائے تو پھر کیا کرو گے

یہ مانا جلیں گے نشیمن ہمارے چمن پھونک دو گے اجاڑو گے گلشن

مگر اس طرح بھی تعصب کے مارو نہ ہم باز آئے تو پھر کیا کرو گے

تشدد کرو گے تم ہمیں گالیاں دو ہمیں برہنہ کر کے دنیا ہنساؤ

گھٹے اس طرح بھی نہ اے کم نصیبو جو عظمت کے سائے تو پھر کیا کرو گے

کہاں تک کڑی دھوپ سر پہ رہے گی کہاں تک بدن داغ ہوں گے

جو اک دن ہماری دعاؤں کے بدلے گھٹا چھا ہی جائے تو پھر کیا کر گے

اذان بند کرو گے زبان بند کرو گے مگر دل کی ڈھرکن کہاں بند کرو گے

کوئی بند آنکھوں سے اپنے پیاروں کو پہلو میں پائے تو پھر کیا کرو گے

سوئے دار منصور ہنس ہنس کے چلنا روایت ہماری حکایت ہماری

تم اپنی سناؤ جو قدرت کسی دن تمہیں آزمائے تو پھر کیا کرو گے


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply