Search
Close this search box.

تعلیمی نصاب سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ جرمنی 2018 ۔ مکمل کتب و مواد

فہرست مضامین

Ahmady.org default featured image

تعلیمی نصاب سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ جرمنی 2018 ۔ مکمل کتب و مواد (تبدیل شدہ)۔

تعلیمی نصاب محفوظ کریں

مطالعہ کتب
آن لائن لنکڈاؤنلوڈ لنککتاب کا نام
محفوظ کریں ۔ آن لائن پڑھین حضرت مسیح موعودؑ ۔ حقیقت المہدی
محفوظ کریں ۔ ذکر الہٰی آن لائن پڑھیںحضرت مصلح موعودؑ ۔ ذکر الہیٰ

 

مقابلہ مقالہ نویسی

مقالہ بھجوانے کی آخری تاریخ ۔ یکم جون 2018ء

موضوع۔ اطمنان قلب کا حقیقی فلسفہ

مقالہ میں ان سوالات کا احاطہ کیا جائے۔

  • دنیا داری کیا ہے اور اس کے نقصانات کیا ہیں؟
  • دنیاداری سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟
  • اس دنیا میں خدا کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے ؟
  • حقیقی اطمنان قلب کیسے حاصل ہو سکتا ہے؟

نوٹ۔ تین بہترین مقالوں کو 300، 200 اور 100 یورو بطور انعام دیے جائیں گے ۔

مضمون نویسی

مضمون بھجوانے کی آخری تاریخ۔ یکم جون 2018ء

موضوعات۔
  • الا بزکر اللہ تطمعن القلوب
  • الدعاء مخ العبادۃ
  • ذکر الہیٰ
  • رسول اللہ ﷺ کا انقطاع الیٰ اللہ
  • صحابہ کرام رض کا عبادت میں استغراق
  • حقیقی توبہ
  • تعلق باللہ کے ذرائع
  • نماز تہجد
  • ذوق عبادت ۔ حضرت مسیح موعودؑ کی تعلیمات کی روشنی میں
  • خلفاء سلسلہ احمدیہ کے تعلق باللہ اور قبولیت دعا کے واقعات

تین بہترین مضامین کو سالانہ اجتماع کے موقع پر انعام دیا جائے گا۔

کوئز روحانی خزائن
آن لائن لنکڈاؤنلوڈ لنککتاب کا نام
آن لائن پڑھیںڈاؤنلوڈ کریںروحانی خزائن جلد 3

یہ مقابلہ صرف سالانہ اجتماع پر ریجنل ٹیمز کے مابین ہو گا

 

دینی معلومات و ترجمۃ القرآن
آن لائن لنکڈاؤنلوڈ لنککتاب کا نام
 دینی معلومات آن لائن پڑھیں محفوظ کریں کتابچہ دینی معلوات
 سیرت خاتم النبیین ﷺ آن لائن پڑھیں  ۔ محفوظ کریں  سیرت خاتم البنیین ﷺ از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ

۔ بمطابق اردو، آغاز کتاب تا ۔ مکی زندگی پر سرسرری نظر

 ترجمۃ القرآن ۔ پہلا اور آخری پارہ
 آن لائن پڑھیں – پہلا پارہ سورۃ البقرہ آیت 1 سے 142 تک ہے
 ۔ آن لائن پڑھیں –

 آخری پارہ سورۃ 78 النباء سے

آخری سورۃ الناس تک ہے جو 114 نمبر سورۃ ہے

حسن قراءت
آن لائن لنکقراءت سیکھیںکتاب کا نام
 ۔ آن لائن پڑھیںیہ آیت سیکھیںسورۃ المنافقون 10 تا 12
  ۔ آن لائن پڑھیں ۔  سورۃ الرعد ۔ 28 تا 31
  ۔ آن لائن پڑھیں ۔  سورۃ آل عمران ۔ 191 تا 193

نوٹ ۔ آیات کا زبانی یاد ہونا ضروری نہیں ہے

سورۃ آل عمران آیات 191 تا 193
سورۃ آل عمران آیات 191 تا 193

سورۃ الرعد آیات 28 تا 31
سورۃ الرعد آیات 28 تا 31

سورۃ المنافقون 10 تا 12
سورۃ المنافقون 10 تا 12

سالانہ اجتماع کے فائنل میں دیگر آیات کا انتخاب کیا جائے گا جو فائنلسٹ کو  آغاز سے کچھ وقت قبل دی جائیں گی اور انہیں فی البدیہہ پیش کرنا ہوں گے۔

مقابلہ نظم

نوٹ ۔ مقابلہ نظم کے لیے چار منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ ان چار منٹوں میں خادم کو مکمل نظم پیش کرنا ہو گی ۔ تاہم وہ اشعار اور مصرعوں کو اپنی مرضی اور آزادی کے ساتھ دہرا سکتا ہے بشرطیکہ کرج کئے تمام اشعار مکمل کئے جائیں۔

کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام ( درثمین) ۔
وہ دیکھتا ہے غیروں سے کیوں دل لگاتے ہو
جو کچھ بتوں میں پاتے ہو اس میں وہ کیا نہیں
سورج پہ غور کر کے نہ پائی وہ روشنی
جب چاند کو بھی دیکھا تو اُس یار سا نہیں
واحد ہے لا شریک ہے اور لا زوال ہے
سب موت کا شکار ہیں اس کو فنا نہیں
سب خیر ہے اسی میں کہ اس سے لگاؤ دل
ڈھونڈو اُسی کو یارو! بتوں میں وفا نہیں

کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام (درثمین)۔
دنیا کی حرص و آز میں کیا کچھ نہ کرتے ہیں

نقصاں جو ایک پیسہ کا دیکھیں تو مرتے ہیں

زر سے پیار کرتے ہیں اور دل لگاتے ہیں

ہوتے ہیں زر کے ایسے کہ بس مر ہی جاتے ہیں

جب اپنے دلبروں کو نہ جلدی سے پاتے ہیں

کیا کیا نہ ان کے ہجر میں آنسوبہاتے ہیں

پر ان کو اس سجن کی طرف کچھ نظر نہیں

آنکھیں نہیں ہیں کان نہیں دل میں ڈر نہیں

کلام حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ ( کلام محمود)۔K

ذکر خدا پہ زور دے، ظلمت دل مٹائے جا

گوہر شب چراغ بن، دنیا میں جگمگائے جا

دوستوں دشمنوں میں فرق داب سلوک یہ نہیں

آپ بھی جام مے اُڑا غیر کو بھی پلائے جا

خالی امید ہے فضول سعی عمل بھی جاہیے

ہاتھ میں تو ہلائے جا آس کو بھی بڑھائے جا

جو لگے تیرے ہاتھ سے زخم نہیں علاج ہے

میرا نہ کچھ خیال کر زخم یونہی لگائے جا

کلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام (درثمین)۔

خدا سے وہی لوگ کرتے ہیں پیار

جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اُس پر نثار

اسی فکر میں رہتے ہیں روز و شب

کہ راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب؟

اُسے دے چکے مال و جاں بار بار

ابھی خوف دل میں کہ ہیں نابکار

لگاتے ہیں دل اپنا اُس پاک سے

وہی پاک جاتے ہیں اِس خاک سے

کلام حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمۃ اللہ علیہ (کلام طاہر)۔ 

دن آج کب ڈھلے گا۔ کب ہو گا ظہور شب

ہم کب کریں گے چاک گریباں۔ حضور شب

آہ و بکاپہ بہرے ہیں۔ دل میں فغال ہے بند

اے رات! آ بھی جا کہ رہا ہوں طیور شب

ہوش و حواس گم تھے ۔ کسے تابِ دید تھی

امشب نہ تُو نے چہرہ دکھایا تو کیا عجب

صبح کا منہ نہ دیکھے دل ناصبور شب

 

مقابلہ تقریر

تقریر کا دورانیہ تین سے چار منٹ ہو گا۔ مندرجہ ذیل موضوعات سے انتخاب کیا جائے۔

رسول اللہ ﷺ کا خشوع و خضوع
الا بذکر اللہ تطمعین القلوب
تلاوت قرآن کی اہمیت اور برکات
خلافت ایک نظام الہٰی
حضرت مسیح موعودؑ کا عشق رسول ﷺ
رسول اللہ ﷺ کا ازواج مطہرات سے حسن سلوک
الصلوٰۃ معراج المومن
خطبات امام، تزکیہ نفس کا ذریعہ

بیت بازی

درثمین، کلام محمود، کلام طاہر، در عدن، بخار دل

آن لائن لنکڈاؤنلوڈ لنککتاب کا نام
 آن لائن پڑھیں محفوظ کریں درثمین
 کلام محمود آن لائن پڑھیں محفوظ کریں ۔ Download۔ کلام محمود
 کلام طاہر آن لائن پڑھیں کلام طاہر محفوظ کریں کلام طاہر
 بخارد دل آن لائن پڑھیں ۔ بخار دل
 درعدن آن لائن پڑھیں ۔ درعدن

 

حفظ قرآن

اس مقابلہ میں قراءت کے ساتھ سنانا ضروری نہیں نہ ہی اس کے نمبر دیے جائیں گے ۔
معیار عام ۔

آن لائن لنکڈاؤنلوڈ لنککتاب کا نام
 ۔ آن لائن پڑھیں سورۃ البقرۃ (2) ۔ آیت 1 تا 7
  آن لائن پڑھیں سورۃ البقرۃ (2) ۔ آیت 256 تا 258 ۔
 آن لائن پڑھیں سورۃ البقرۃ (2) ۔ آیت 285 تا 287 ۔
 آن لائن پڑھیں سورۃ آل عمران (3) ۔ 26 تا 28 ۔
 آن لائن پڑھیں سورۃ آل عمران (3) ۔ 191 تا 195 ۔
 آخری 20 سورتیں
 آن لائن پڑھیں سورۃ 95 سورۃ التین
 آن لائن پڑھیں سورۃ 114 سورۃ الناس

معیار خاص

پہلا پارہ اور پارہ نمبر 30

معیار حفاظ۔ مکمل
نوٹ ۔ یہ مقابلہ صرف نیشنل اجتماع پر ہو گا

مقابلہ جات لوکل اجتماع
حسن قراءت، نظم ، تقریراردو، تقریر جرمن، تقریر فی البدیہہ اردو اور جرمن، پیغام رسانی، کوئز (دینی معلومات و عام معلومات)۔

مقابلہ جات ریجنل اجتماع
حسن قراءت، نظم ، تقریراردو، تقریر جرمن، تقریر فی البدیہہ اردو اور جرمن،، حفظ قرآن معیار عام و خاص، اذان، مشاہدہ معائنہ
درج ذیل مقابلوں میں مجالس کی ٹمیز حصہ لیں گی۔
کوئز دینی معلومات اور ترجمۃ القرآن، بیت بازی پیغام رسانی

مقابلہ جات سالانہ اجتماع
درج ذیل مقابلوں میں صرف ریجنل اجتماع میں اول اور دوم آنے والے خدام حصہ لیں گے ۔
حسن قراءت، نظم ، تقریراردو، تقریر جرمن، تقریر فی البدیہہ اردو اور جرمن، حفظ قرآن معیار عام و خاص
درج ذیل مقابلوں میں سب خدام حصہ لے سکتے ہیں
مشاہدہ معائنہ، حفظ قرآن معیارحفاظ، پرچہ دینی معلومات و ترجمۃ القرآن
درج ذیل مقابلوں میں ریجنل ٹیمز تین خدام پر مشتمل حصہ لیں گی۔
کوئز (روحانی خزائن، دینی معلوماتاور ترجمۃ القرآن)، بیت بازی، پیغام رسانی


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply