ملاطفات ۔ لجنہ امااللہ پاکستان ۔ عایلی معاملات

ملاطفات ۔ لجنہ امااللہ پاکستان ۔ عایلی معاملات

ملاطفات ۔ لجنہ امااللہ پاکستان ۔ عایلی معاملات

خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ
ھو الناصر
لجنہ اماءاللہ پاکستان کی طرف سے کافی عرصہ سے یہ تجویز زیر غور تھی کہ عائلی معاملات کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر بزرگان کے قیمتی ارشادات و نصائح پر مشتمل ایک کتاب شائع کی جائے جو کہ رخصتی کے موقع پر دی جائے ۔ یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل واحسان ہے کہ لجنہ اماءاللہ پاکستان کو پیارے آقا رحمت دو عالم آنحضرت صلى الله عليه وسلم کی احادیث مبارکہ ،حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات، خلفاء کی قیمتی ہدایات ، حضرت اماں جان حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب اور حضرت نواب عبد اللہ خان صاحب کی زریں تحریرات پر مشتمل کتاب شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔
الله
ہماری دعا ہے کہ یہ کتاب ہماری نو بیاہتا بچیوں کے لئے مشعل راہ ہو اور وہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے کامیاب و کامران زندگیاں گزاریں اور اپنے گھروں کو جنت نظیر بنا ئیں ، وہ محبت کرنے والی ہوں ، اپنے خاوندوں کے والدین کی عزت اور خدمت کرتے ہوئے خدا کی رضا کے حصول کی ہر دم خواہاں ر ہیں ۔ اس طرح اُن کے گھر امن اور سلامتی کا گہوارہ بنیں اور اسی نیک اور پاک ماحول میں جب ان کے بچے پروان چڑھیں تو وہ معاشرہ اور احمدیت کا مضبوط ستون ثابت ہوں اور نسل در نسل یہ سلسلہ کامیابی سے چلتا چلا جائے ۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو ۔ آمین ثم آمین


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply