ملائکۃ اللہ ۔ مرزا بشیر الدین محمود احمدؓ

ملائکۃ اللہ ۔ مرزا بشیر الدین محمود احمدؓ

ملائکۃ اللہ ۔ مرزا بشیر الدین محمود احمدؓ

 حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد، المصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ


ارکان ایمان کا دوسرا اہم رکن ملائکۃ اللہ پر ایمان لانا ہے۔ ملائکۃ اللہ  کا مضمون نہایت باریک و دقیق ہے۔ اور اس کا صحیح فہم و ادراک نہ ہونے کے نتیجہ میں دنیا کے مختلف اقوام و مذہب شرک میں مبتلا ہیں۔ ملائکہ کا وجود باوجود اس کے کہ ایمانیات اور اسلام کے بنیادی اصول میں شامل ہے مسلمانوں کو بھی اس کی حقیقت معلوم کرنے کی طرف بہت کم توجہ رہتی ہے۔

سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی المصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۲۸، ۲۹؍ دسمبر ۱۹۲۰ء؁ کو جلسہ سالانہ قادیان کے بابرکت موقع پر ملائکۃ اللہ  کے موضوع پر معارف و حقائق سماوی سے بھرپور روح پرور تقریر ارشاد فرمائی۔

اپنی تقریر میں حضور نے قرآن کریم کی رو سے ملائکۃ اللہ  کی حقیقت و ضرورت، ان کی اقسام، ان کے فرائض و خدمات کے علاوہ فرشتوں کے وجود پر دلائل اور اُن سے متعلق شبہات و اعتراضات اور وہموں اور غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے مفصل و مدلل جوابات پیش فرمائے ہیں۔

یہ وہ پیر از معارف و حقائق تقریریں ہیں۔ جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایده الله منصور
نے ہمت والے کے سالانہ جلسہ کے موقعہ پر فرمائیں ۔ حضور کی نظر ثانی کے بعد
اب ان کو شائع کیا جاتا ہے ۔ احباب کو چاہئیے ۔ کہ وہ اس بیش بہا مجموعہ کی
بہت بلند خرید لیں۔ کیونکہ اس دفعہ پہلے کی نسبت کم تعدادمیں چھپوائی گئی ہیں۔
اگر کسی صاحب نے تساہل سے کام لیا۔ تو ممکن ہے ۔ ان کو کتاب نہ مل سکے
اس مجموعہ میں ملائکہ اللہ کے متعلق جو تقریر ہے ۔ وہ معارف عجیبہ کا ایک
گنجینہ اور معلومات دینیہ کا خزینہ ہے ۔ جو لوگ ابھی سلسلہ عالی
احمدیہ میں داخل نہیں ہوئے ۔ ان کو دکھا کر لائیتہ الا المظہرین کے مضمون
کی طرف متوجہ کرنا چاہیے :


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply