📚 کتابیں تلاش کریں Roman Urdu میں ٹائپ کریں
gair ahmadi ulama ki tehreerat radde maseehiat title

غیر احمدی علماء کی تحریرات ۔ رد مسیحیت

۱۔جناب مولوی رحمت اﷲ صاحب مہاجر مکی اپنی کتاب ازالۃ الاوہام صفحہ ۳۷۰ میں فرماتے ہیں:۔

’’ہمراہ جناب مسیح بسیار زناں ہمراہ مے گشنتدومال خودمے خوار نیدندوزنان فاحشہ پایہاآنجناب رامے بوسید ندو آنجناب مرتاو مریم را دوست مے داشت و خود شراب برائے نوشیدن دیگر کساں عطا مے فرمود ند۔‘‘

۲۔مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی ٔ دیو بند لکھتے ہیں :۔

’’یہ نصاریٰ جو دعویٰ محبت حضرت عیسیٰ سے کرتے ہیں تو حقیقت میں ان سے محبت نہیں کرتے کیونکہ دارو مدار ان کی محبت کا خدا کے بیٹے ہونے پر ہے۔سو یہ بات حضرت عیسیٰ میں تو معدوم، البتہ ان کے خیال میں تھی۔اپنی خیالی تصویر کو پوجتے ہیں اور اس سے محبت رکھتے ہیں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خداوند کریم نے ان کی واسطہ داری سے برطرف رکھا ہے۔‘‘

(ہدایۃ الشیعہ صفحہ ۳۳۵،۳۳۶ از مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی۔ ادارۃ تالیفات اشرفیہ ملتان)

۳۔جناب مولوی آل حسن صاحب فرماتے ہیں :۔

’’حضرت عیسیٰ کا معجزہ احیاء موتی کا بعض بھان متی کرتے پھرتے ہیں کہ ایک آدمی کا سر کاٹ ڈالا بعد اس کے سب کے سامنے دھڑ سے ملا کر کہا اٹھ کھڑا ہو۔وہ اٹھ کھڑا ہوا۔‘‘

(استفسار صفحہ۳۳۶ از مولوی رحمت اﷲ مہاجر مکی برحاشیہ ازالۃ الاوہام)

۴۔’’اشعیا اور ارمیاہ اور عیسیٰ علیہ السلام کی بہت سی غیب گوئیاں قوائد رمل و نجوم سے بخوبی نکل سکتی ہیں۔بلکہ اس سے بہتر۔‘‘ ( استفسار صفحہ۳۳۶ مصنفہ مولوی رحمت اﷲ مہاجر مکی برحاشیہ ازالۃ الاوہام)

۵۔’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے یہودیوں کو حد سے زیادہ جو گالیاں دیں۔تو ظلم کیا۔‘‘ (استفسارصفحہ ۴۱۹ مصنفہ مولوی رحمت اﷲ مہاجر مکی بر حاشیہ ازالۃ الاوھام)

تبصرہ چھوڑیں

🤖 اسلامی مددگار

ahmady.org کے مضامین سے جوابات

السلام علیکم! میں ahmady.org کا اسلامی مددگار ہوں۔ آپ مجھ سے کسی بھی اسلامی موضوع پر سوال کر سکتے ہیں۔ میں اس ویب سائٹ کے مضامین سے آپ کو جواب دوں گا۔

نوٹ: میں صرف ahmady.org کے مضامین کی بنیاد پر جواب دیتا ہوں۔ فتویٰ کے لیے مستند علماء سے رجوع کریں۔
⚠️ یہ مددگار صرف ahmady.org کے مضامین سے معلومات فراہم کرتا ہے۔ فتویٰ کے لیے مستند علماء سے رجوع کریں۔

📬 خبرنامے میں شامل ہوں

نئے مضامین اور اپڈیٹس براہ راست اپنے ای میل پر حاصل کریں