در ثمین فارسی ۔ مترجم ۔ فارسی منظوم کلام مسیح موعودؑ
دُرِّثمین فارسی مُترجم
پُرمعارف فارسی منظوم کلام کا انتخاب بمع اُردو ترجمہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ
حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کے فارسی اشعار ، جس عشق و محبت، جذب و خلوص، معارف و حقائق اور شیرینی و حلاوت سے بھرے ہوئے ہیں وہ اہل ذوق حضرات سے پوشیدہ نہیں۔ جو زور بیان اور شوکت الفاظ فارسی درثمین کے ہر صفحہ پر موجود ہےبلاریب متقدمین اور متاخرین کی تمام منظوم فارسی کتب اس سے خالی ہیں۔ اسی بے نظیر اور لاثانی طرز کلام نے حضرت میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ کو ان اشعار کے اردو ترجمہ پر راغب کیا تا کہ اردو دان طبقہ بھی حضرت سلطان القلم ؑ کے روح پرور کلام سے بقدر استعداد فیض یاب ہوسکے۔
حضرت مسیح موعودعلیہ السلام سے والہانہ عشق رکھنے والے حضرت میرمحمد اسماعیل صاحب جیسے صوفی منش اور با ذوق شاعر نے بڑے ہی شوق اور محبت کے جذبات کے ساتھ درثمین فارسی کا اردو ترجمہ اپنی زندگی میں مکمل کیا، تقسیم ملک کے سانحہ میں یہ مسودہ کہیں کھو گیا۔ شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی نے نہایت کوشش سے اس مسودہ کو برسوں بعد کتابی شکل میں طبع کروایا۔
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window)
- Click to share on Twitter (Opens in new window)
- Click to share on Reddit (Opens in new window)
- Click to share on Tumblr (Opens in new window)
- Click to share on Pinterest (Opens in new window)
- Click to share on Telegram (Opens in new window)
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
- Click to email a link to a friend (Opens in new window)
- Click to print (Opens in new window)
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.