کتب ۔ احمدی تبلیغی کتب ۔ مولوی مودودی کے رسالہ ختم نبوت پر تبصرہ ۔ قاضی محمد نذیر صاحب فاضل لائلپوری
Books – Ahmadi Tableeghi Books – Molvi Maodoodi ky Risala Khatme Nabuwwat par Tabsara – Qazi Muhammad Nazir Sahib Fazil Lailpuri
مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ
قاضی محمد نذیر فاضل
مولوی ابوالاعلیٰ مودودی نے پاکستان کی صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے موقعہ پر جماعت احمدیہ کے خلاف اپنا رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ ہزار ہا کی تعداد میں شائع کروا کر جماعت احمدیہ مسلمہ پر ختم نبوت کے منکر ہونے کا جھوٹا الزام لگایا تھا اور مسلمانوں میں نفرت کی آگ مزید بڑھانے کا سامان کیا تھا۔ اس پر قاضی محمد نذیر صاحب فاضل، ناظر اشاعت لٹریچر و تصنیف صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے ایک علمی اور تحقیقی رد تیار کیا تھا جسے مذکورہ بالا الیکشن کے گزر جانے کے بعد طبع کیا گیا تھا تا جماعت کے علمی اور مذہبی لٹریچر کی حیثیت پر کوئی سیاسی شائبہ یا الزام نہ آئے۔
جماعت احمدیہ کی طرف سے شائع کئے گئے اس علمی رسالہ کے مندرجات سے صاف عیاں ہوجاتا ہے کہ مولوی مودودی کا رسالہ اندرونی تضادات کا حامل اور سیاسی اغراض و مقاصد سے خالی نہ تھا اورا پنی تصنیف کے ذریعہ مولوی مودودی صاحب احمدیوں کو دلائل کے ساتھ قائل کرنے کی بجائے جماعت کے خلاف محض فتنہ وافتراء پردازی کو ہوا دینا چاہتے تھے۔
کاتب کی لکھائی میں تیار کئے گئے 130 صفحات کے ایڈیشن اول کے شروع میں فہرست مضامین اور آخر پر اغلاط نامہ بھی درج تھا، جبکہ موجودہ ٹائپ شدہ ایڈیشن مئی 2017ء میں نظارت نشر اشاعت قادیان نے یک صد صفحات پر دیدہ زیب انداز پر طبع کروایا ہے۔
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window)
- Click to share on Twitter (Opens in new window)
- Click to share on Reddit (Opens in new window)
- Click to share on Tumblr (Opens in new window)
- Click to share on Pinterest (Opens in new window)
- Click to share on Telegram (Opens in new window)
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window)
- Click to email a link to a friend (Opens in new window)
- Click to print (Opens in new window)
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.