Search
Close this search box.

حضرت عیسٰی علیہ السلام کے والد یوسف نجار ہونے کے بین پر اعتراض کا جواب

فہرست مضامین

Ahmady.org default featured image

حضرت مسیح علیہ السلام یوسف نجّار کے بیٹے تھے؟

معترض لکھتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ

was the son of yousef علیہ السلامh “Hazret Masee

Najjar (Joseph the carpenter)”( Beware…)

اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جہاں بھی یوسف نجّار کا بیٹا لکھا ہے وہاں عام اور عرفی لحاظ سے لکھا ہے کیونکہ یوسف نجّار نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ سے بیاہ کیا تھا جس کی وجہ سے آپ ؑ ان کے سوتیلے بیٹے بنتے ہیں اور عرفی طور پر آپ یوسف نجّار ہی کے بیٹے تھے ۔ جیسا کہ اناجیل میں بھی درج ہے ۔ لوگ آپ ؑ کو یوسف نجّار کی طرف ہی منسوب کرتے تھے اور اسی کے پیشے کی مناسبت سے کہتے تھے کہ

’’ کیا یہ بڑھئی کا بیٹا نہیں ‘‘ (متی باب ۱۳آیت ۵۵)

پس یہ اعتراض حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر نہیں اناجیل پر اٹھتا ہے۔ باقی جہاں تک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کا تعلق ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنا عقیدہ یوں بیان فرماتے ہیں۔

’’ ہمارا یہی مذہب ہے کہ وہ بن باپ ہوئے ۔ اس کا زبردست ثبوت یہ ہے کہ یحی اور عیسیٰ کا قصہ ایک ہی جگہ بیان کیا ہے پہلے یحی کا ذکر کیا جو بانجھ سے پیدا ہوئے۔دوسرا قصہ مسیح کااس کے بعد بیان فرمایا جو اس سے ترقی پر ہونا چاہئے تھا اور وہ یہی ہے کہ وہ بن باپ ہوئے اور یہی امر خارق عادت ہے۔ ‘‘ (ملفوظات جلد ۸صفحہ ۲۶۷)


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply