Search
Close this search box.

تفسیر صغیر بامحاورہ ترجمہ و تفسیر ۔ مرزا بشیر الدینؓ

فہرست مضامین

تفسیر صغیر بامحاورہ ترجمہ و تفسیر ۔ مرزا بشیر الدینؓ

تفسیر صغیر بامحاورہ ترجمہ و تفسیر ۔ مرزا بشیر الدینؓ

تفسیر صغیر
بامحاورہ ترجمہ و تفسیر

حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد، المصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یہ معرکۃ الآراء اور لطیف تصنیف قرآن کریم کا ترجمہ اور مختصر تشریحی نوٹس کا مجموعہ ہے ۔یہ لاجواب اور بے مثال علمی اور دینی شاہکار پہلی دفعہ دسمبر 1957ء میں طبع ہوا ،اور تاحال اس کے دنیا بھر میں متعدد ایڈیشن شائع کئے جاچکے ہیں۔ خالص تائید الٰہی سے مکمل ہونے والی اس کاوش سے کلام اللہ کی معنوی، لغوی اور ادبی کمالات کھل کر سامنے آتے ہیں۔ عربی متن سے وفا کرتے ہوئے اردو زبان کے محاسن، سلاست اور ادائیگی مفہوم کےاعتبار سے یہ تفسیر ایک اعجاز ہے جو بیک وقت تفسیر، کلام، فقہ، تاریخ اور مقارنہ بین الادیان پر مبتدی سےلیکر ثقہ عالم کے لئے علم ومعرفت کی راہیں وا کرنے والی ہے۔ اس تفسیر کے ساتھ طبع ہونے والا تفصیلی انڈیکس بھی مضامین قرآنی کی وسعت کو کماحقہ اجاگر کرنے والاہے۔ الغرض یہ تفسیر حسن ترجمہ وتفسیر کے ساتھ ساتھ حسن کتابت اور حسن طباعت کابھی مرقع ہے۔


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply