Search
Close this search box.

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام پر زنا کا الزام

Ahmady.org default featured image

الفضل کے جس اخبار کو اس الزام کی بنیاد بنایا جاتا ہے وہ اس لنک سے دیکھ سکتے ہیں ۔

اصل اخبار یہاں دیکھیں۔

راشد علی اور اس کے پیر نے حضرت مسیحِ موعود علیہ السلام کی پہلے تکذیب کی، پھر مخالفت پر اترے، پھر ان کے شیطان نے ان کو مزید ترقی دی تو بیہودہ گوئی اختیار کر گئے اور اب شیطان نے ان کو مزید سانٹا لگایا ہے تو یہ شرم وحیا کی جملہ حدود پھلانگتے ہوئے فحش کلامی پر اتر آئے ہیں اور حضرت مسیحِ پاک علیہ السلام پر نعوذ باللہ نعوذ باللہ زنا کی تہمت لگانے لگے ہیں اور ایسے ہی بہتان حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ پر لگاتے ہیں ۔نعوذ باللّٰہ من ذلک ، ولعنۃ اللّٰہ علی الکاذبین

ہم ان کی فحش کلامی اور بے حیائی کا جواب نہیں دے سکتے ۔ بس اتنا عرض کرتے ہیں کہ ہر نبی کے دشمن شیطان انسانی شکل میں بھی ضرورپائے جاتے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

وَکَذٰلِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِىٍّ عَدُوًّا شَيٰطِيْنَ الْاِنْسِ وَالْجِنِّ يُوْحِىْ بَعْضُهُمْ اِلٰى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوْرًا‌ؕ ۔(الانعام :۱۱۳)

ترجمہ :۔ اور ہم نے انسانوں اور جنّوں میں سے سرکشوں کو اسی طرح ہر اک نبی کا دشمن بنا دیا تھا ان میں سے بعض بعض کو دھوکہ دینے کے لئے ان کے دل میں برے خیالات ڈالتے ہیں۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں اس زمرہ کے راشد علی اور اس کے پیر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ خود اقراری ہی نہیں اصراری بھی ہیں کہ ان پر شیطان نازل ہوتا ہے اور انہیں باقاعدہ پیغام بھی دیتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

وَاِنَّ الشَّيٰطِيْنَ لَيُوْحُوْنَ اِلٰٓى اَوْلِيَآٮِٕهِمْ لِيُجَادِلُوْکُمْ (الانعام : ۱۲۲)

کہ شیطان یقیناًاپنے دوستوں کے دل میں ایسے خیالات ڈالتے رہتے ہیں تا کہ وہ تم سے جھگڑیں۔

اس کلیہ کے تحت ازل سے ہی یہ شیطان انبیاء علیہم السلام پر فحش الزامات لگاتے چلے آئے ہیں۔ حضرت لوط علیہ السلام ، حضرت یوسف علیہ السلام ، حضرت داؤد علیہ السلام ، حضرت سلیمان علیہ السلام وغیرہم پر جو فحش الزامات لگائے گئے وہ مسلمانوں کے اپنے لٹریچر میں موجود ہے۔ حتّٰی کہ سب سے بڑھ کر پاکباز ، سب سے بڑھ کر طاہر ومطہرّ ، سیّد المعصومین حضرت محمد مصطفی ﷺ پر بھی گند اچھالا گیا۔

جو الزام آج راشد علی اور اس کا پیر حضرت مسیح پاک علیہ السلام پر لگا رہے ہیں ویسے ہی اتّہام حضرت نبی کریم سیّد الاتقیاء والاصفیاء محمد مصطفی ﷺ پر شیطان صفت سیاہ کاروں نے بھی لگائے ہیں۔ان کی کتب کی فہرست قارئین کے علم کے لئے پیش ہے۔

پادری عمادالدین ۔ کتاب ہدایۃ المسلمین

پادری رانکلین ۔ کتاب دافع البہتان

پادری ٹھاکر داس۔ کتاب سیرت المسیح والمحمد

ڈپٹی عبداللہ آتھم ۔ کتاب اندرونہ بائیبل

پادری ولیم ۔ کتاب محمد کی تواریخ کا اجمال

اورنگ واشنگٹن ۔ کتاب سوانح عمری محمد ؐ صاحب

امریکن مشن پریس لودہانہ اخبار نور افشاں

پادری راجرس کتاب تفتیش الاسلام

امریکن مشن پریس لودہانہ۔ کتاب نبی معصوم

اندر من مرادابادی ۔ کتاب پاداش اسلام

سلمان رشدی ۔ کتاب شیطانی آیات

وغیر ہم ہیں جن کی تقلید راشد علی اور اس کے پیر نے کی ہے ، یہ ایسے رذیلہ صفات شیاطین ہیں جنہوں نے اپنی نفسانی تصویر کو خدا تعالےٰ کے مقرّب اور پاک اور معصوم مامورین کی طرف منسوب کر دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ

’’ اللہ کے تمام نبی معصوم عن الخطاء ہوتے یں۔ وہ سچائی کا زندہ نمونہ اور وفا کی جیتی جاگتی تصویر ہوتے ہیں۔ وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر ہوتے ہیں اور صفائی اور خوبصورتی سے اللہ تعالیٰ کی سبوحیّت اور قدوسیّت اور اس کے بے عیب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ درحقیقت وہ ایک آئینہ ہوتے ہیں جس میں بدکار بعض دفعہ اپنی شکل دیکھ کر اپنی بدصورتی اور زشت روئی کو ان کی طرف منسوب کر دیتا ہے۔ ‘‘ (دعوۃ الامیر صفحہ ۱۴۹۔از حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ ۔مطبوعہ لندن۔۱۹۹۳ء)


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply