سیرت النبی ۔ مرزا بشیر الدین محمود احمد

سیرت النبی ۔ مرزا بشیر الدین محمود احمد

سیرت النبی ۔ مرزا بشیر الدین محمود احمد

  سیرت النبی ﷺ کے متعلق حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے مضامین کا مجموعہ نظار ت نشر و اشاعت قادیان نے اڑھائی سو صفحات پر مشتمل کتابی شکل میں شائع کیا ہے۔ جس میں آنحضور ﷺ کے حلیہ، لباس، عادات واطور، روزمرہ معمولات، اخلاق حسنہ اور مجموعی معاشرتی زندگی کے احسن برتاؤ اور عام معاشرتی خامیوں سے بچنے اور دوسروں کو محفوظ بنانے کا سلیس اور آسان انداز میں بیان ہے۔ اس تسلسل سے شائع ہونے والے مضامین اس کتاب میں پیش کردیئے گئے ہیں جبکہ حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کی سیرت وسوانح نبی ﷺ پر دیگر کئی تصنیفات الگ سے شائع شدہ ہیں۔

تاریخ کے بڑے بڑے پہلوؤں میں سے ایک بہت بڑا پہلو تا ریخ بنانے والوں کا
حال بھی ہوتا ہے کہ وہ کس قسم کے لوگ تھے۔ اگر تاریخی واقعات ہمیں یہ علم دیتے ہیں کہ
فلاں فلاں باتوں کا انجام نیک یا بد نکلتا ہے۔ تو تاریخ کے بنانے والوں کی سیرت ہمیں اس
بات
کی تعلیم دیتی ہے کہ کس قسم کی سیرت کے لوگوں سے کیسے کیسے واقعات سرزد ہوتے ہیں
اس لئے تاریخ اسلام کے باب میں سب سے پہلے میں نے یہی مناسب سمجھا ہے کہ تاریخ
اسلام کے بانی کی سیرت بیان کروں کہ جس پر سب مسلمان جان و دل سے فدا ہیں اور جس کی
نسبت خود اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ( الاحزاب : ۲۲)
پس تاریخ اسلام کو پڑھ کر جو نتائج انسان نکال سکتا ہے اور جو جو فوائد اس سے حاصل کر سکتا ہے
اس سے کہیں بڑھ کر اس پاک انسان کی سیرت پر غور کر کے نفع اٹھا سکتا ہے۔


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply