قرآن مجید ۔ اردو لفظی ترجمہ ۔ میر محمد اسحاق

قرآن مجید ۔ اردو لفظی ترجمہ ۔ میر محمد اسحاق

قرآن مجید ۔ اردو لفظی ترجمہ ۔ میر محمد اسحاق

حضرت میر محمد اسحق صاحب کو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی پاکیزہ صحبت اور تربیت کا شرف حاصل ہوا۔ آپ نے بچوں اور نئے سیکھنے والوں اور افراد جماعت کی تعلیم و تربیت کے لیے قرآن مجید کا لفظی ترجمہ تحریر فرمایا۔ یہ یقیناً ایک بہت بڑا علمی کارنامہ ہے۔ آپ نے اس ترجمہ میں عربی اور اردو زبانوں کے اسلوب، ترتیب، محاوروں اور دیگر باریکیوں کا خاص اہتمام کیا ہے۔ آپ نے ہر عربی لفظ کے نیچے اس کا اردو ترجمہ درج کیا ہے جس سے قارئین اور طلباء کو عربی الفاظ کے معنی اور مفہوم کو سمجھنے میں سہولت ہوتی ہے۔ یہ قرآن پہلی مرتبہ ربوہ سے شائع ہوا۔ اس کے بعد متعدد مرتبہ ربوہ اور قادیان سے اس کا عکس شائع ہوتا رہا۔ بار بار کی طباعت کے باعث اس میں پرنٹنگ کی بعض خرابیاں پیدا ہو گئی تھیں۔ سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کی “خط منظور کی طرز پر کمپیوٹرائزڈ فائل تیار کرنے کی خصوصی ہدایت فرمائی۔ سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے نظارت نشر و اشاعت قادیان کو اس قرآن مجید کا پہلا ایڈیشن شائع کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمدُ لله
مذکورہ قرآن مجید کے ابتدائی 6 پاروں کی ریڈنگ و چیکنگ کی توفیق مکرم قریشی محمد فضل اللہ صاحب مرحوم نے پائی۔ اس کے بعد فائنل ریڈنگ و چیکنگ کی سعادت مکرم مولوی تنویر احمد ناصر صاحب کو حاصل ہوئی۔ اس سلسلہ میں مکرم قریشی نعیم الحق صاحب مربی سلسلہ مکرم وسیم احمد عظیم صاحب اور مکرم مولوی محمد
عارف ربانی صاحب مربی سلسلہ نے خصوصی تعاون کیا۔
علاوہ ازیں مکرم احسن غوری صاحب، مکرم کے طارق احمد صاحب اور مکرم محمد ہدایت اللہ صاحب نے
بھی ٹیکنکل امور کی انجام دہی میں تعاون کیا۔ اس کا دوسرا ایڈیشن ایڈیشنل وکالت اشاعت کے زیر انتظام رقیم پریس (فار نہم، یو کے ) کو شائع کرنے
کی توفیق مل رہی ہے۔ اس کی تیاری و طباعت کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے جملہ افراد کو اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے اور اس کی اشاعت ہر لحاظ سے باعث خیر و برکت بنائے۔ آمین


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply