قرآن عربی ۔ خط منظور ۔ 17 لاین
حضرت پیر منظور محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بچوں اور نئے سیکھنے والوں کے لئے آسان طرز کی عربی کتابت ایجاد کی اور اس کے مطابق پورا قرآن مجید لکھا جو 1978 میں پہلی بار آفسیٹ پرنٹنگ سے ربوہ میں شائع ہوا۔ اس کے بعد معد بار ربوہ اور قادیان سے اس کا عکس شائع ہوتا رہا۔ بار بارکی طباعت کے باعث اس میں پر ننگ کی بعض خرابیاں پیدا ہوگئی تھیں۔ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس طرز پر کمپیوٹرائنر فائل تیار کرنے کی خصوصی ہدایت فرمائی۔ چنانچہ میٹی کی ایک کمپنی سے اسی طرز کتابت پر (نیا فونٹ بنا کر) کمپوزڈ فائل محط منظور پہلی بار تیار کی گئی ہے جس کو سید نا حضور انور ایدہ
اللہ تعالیٰ کی منظوری سے نظارت نشر و اشاعت قادیان شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ اس کی فائینل ریڈنگ و چیکنگ کی سعادت مکرم قریشی محمد فضل اللہ صاحب نائب ناظر نشر و اشاعت قادیان کو حاصل ہوئی۔ اس سلسلہ میں دیگر امور کی انجام دہی کے لئے سید نا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خاکسار، مکرم عطاء الہی احسن غوری صاحب ، مکرم کے طارق احمد صاحب، مکرم عطاء المجیب لون صاحب پر مشتمل کمیٹی مقرر فرمائی تھی جنہوں نے خصوصی تعاون کیا۔ اس کی تیاری اور طباعت کے سلسلہ میں تعاون کرنے والے جملہ افراد کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے۔ اور اس کی اشاعت ہر لحاظ سے باعث خیر و
برکت بنائے ۔ آمین
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on Telegram (Opens in new window) Telegram
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to print (Opens in new window) Print
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.