نماز اور اس کے آداب و مسائل ۔ محمودہ امۃ السمیع

نماز اور اس کے آداب و مسائل ۔ محمودہ امۃ السمیع

نماز اور اس کے آداب و مسائل ۔ محمودہ امۃ السمیع

نماز اسلام کی عمارت کا دوسرا رکن ہے۔ جس پر اسلام کی عمارت کھڑی ہے۔ یہ وہ پُر مغز عبادت ہے ہے جو مومن اور کافر کے درمیان امتیاز پیدا کرتی ہے۔ نماز وہ اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے جو خدا تعالی نے اپنے بندوں پر اپنا خاص فضل کرتے ہوئے نازل کی ہے۔
اور جس کے بجالانے سے انسان ہر قسم کی برائیوں ، بے حیائیوں ، لغو باتوں اور نا پسندیدہ امور وحرکات سے بچ جاتا ہے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے۔
إنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ (سورة العنكبوت: ۴۶) یقیناً نماز بے حیائیوں اور نا پسندیدہ کاموں سے روکتی ہے۔
حدیث شریف میں آتا ہے۔ الصَّلوة مِعْرَاجُ الْمُومِن ، کہ نماز مومن کی معراج ہے ۔ یہ وہ روحانی ترقی کا زینہ ہے جس پر چڑھ کر انسان خدا تعالیٰ کی ملاقات کا شرف حاصل کر لیتا ہے۔ نماز مومن کی روح کی غذا ہے اور جنت کی کلید ہے ۔ نماز کا پڑھنا ہر عاقل اور بالغ مسلمان پر فرض ہے۔


Discover more from احمدیت حقیقی اسلام

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply