📚 کتابیں تلاش کریں Roman Urdu میں ٹائپ کریں
متخب تحريرات حضرت مسیح موعودعلیہ السلام 0000

 منتخب تحريرات حضرت مسیح موعودعلیہ السلام

آج سے ٹھیک ایک سو سال قبل جماعت احمدیہ کے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ( ۱۸۳۵ – ۱۹۰۸) نے یہ دعوای فرمایا کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کی اصلاح کے لئے مامور فرمایا ہے اور آپ ہی وہ مہدی آخر زمان اور مسیح موعود ہیں جس کے ذریعہ تمام ادیان پر اسلام کا غلبہ مقدر ہے اور جس کے ظہور کی خبر حضرت خاتم النبین محمد مصطفے میں اتنے
نے دی تھی۔
آپ کے اس دعوای پر ایک صدی گزر چکی ہے۔ اس عرصہ میں آپ کی جماعت نے محض اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت سے انتہائی نامساعد حالات اور ہر قسم کی مخالفت کے باوجود دنیا کے ہر خطے میں حیران کن ترقی کی ہے اور اس وقت تک یہ جماعت ایک سو چودہ ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔ جماعت احمدیہ کا پیغام، اس کی اقدار اور اس کے پیش کردہ پروگرام کا صحیح ادراک حاصل کرنے اور جماعت کے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے دعاوی کو صیح طور پر سمجھنے کے لئے مناسب طریقہ اور یقینی ذریعہ یہی ہے کہ ان کی تحریرات کا براہ راست غیر جانبدارانہ مطالعہ کیا جائے۔
اس رسالہ میں حضرت مرزا صاحب کی نظم اور نثر سے چند ایسے منتخب اقتباسات پیش کئے جارہے ہیں جو دین کے بنیادی ارکان اور جماعت کے عقاید پر روشنی ڈالتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کا مطالعہ جہاں حضرت بانی جماعت احمدیہ کی اتنی سے زیادہ مؤقر تصانیف کے بارہ میں کوئی رائے قائم کرنے میں مدد دے گا وہاں ان کا مطالعہ ذہنوں کی جلا ، قلوب کی تنویر اور روح کی بالیدگی کا باعث ہوگا۔

تبصرہ چھوڑیں

🤖 اسلامی مددگار

ahmady.org کے مضامین سے جوابات

السلام علیکم! میں ahmady.org کا اسلامی مددگار ہوں۔ آپ مجھ سے کسی بھی اسلامی موضوع پر سوال کر سکتے ہیں۔ میں اس ویب سائٹ کے مضامین سے آپ کو جواب دوں گا۔

نوٹ: میں صرف ahmady.org کے مضامین کی بنیاد پر جواب دیتا ہوں۔ فتویٰ کے لیے مستند علماء سے رجوع کریں۔
⚠️ یہ مددگار صرف ahmady.org کے مضامین سے معلومات فراہم کرتا ہے۔ فتویٰ کے لیے مستند علماء سے رجوع کریں۔

📬 خبرنامے میں شامل ہوں

نئے مضامین اور اپڈیٹس براہ راست اپنے ای میل پر حاصل کریں