القصائد الاحمدیہ ۔ کلام مسیح موعودؑ
پیش لفظ
بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے منظوم عربی
کلام کا زیر نظر مجموعہ اُن قصائد پر مشتمل ہے جو حضور نے اپنی اُردو اور عربی تصانیف میں جابجا مناسب مقامات
پر رقم فرمائے ہیں۔ ان قصائد کے معانی کی گہرائی اور وسعت صحیح ادراک تو تب ہوتا ہے جب انہیں حضور کی
اصل تصانیف میں ان کے سیاق وسباق، حواشی اور وضاحتوں کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تاہم ان متفرق قصائد
کو مجموعہ کی شکل میں شائع کرنے کی اپنی افادیت ہے اور اس کے ساتھ اُردو ترجمہ عربی سے ناواقف قارئین
کیلئے ان عظیم روحانی مضامین سے متعارف کرانے کا ایک ذریعہ ہو گا جو ان عربی اشعار میں کون ہیں۔
حضور کے عربی قصائد کا اصل موضوع اور محور رسولِ عربی حضرت محمد مصطفے احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی ذات ستودہ صفات سے اپنی بے لوث محبت اور بے مثل عشق کا اظہار ہے اور ان قصائد کا ایک ایک شعر
اس الزام کا نا قابل تردید ثبوت ہے کہ نعوذ باللہ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کسی منصب
کا دعوی کیا ہے۔
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on Telegram (Opens in new window) Telegram
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to print (Opens in new window) Print
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.