اعتراض اوّل:۔ چونکہ خدا نظر نہیں آتا اس لئے معلوم ہوا کہ اس کا وجود وہم ہی وہم ہے
جواب اوّل:۔ دنیا میں بہت سی چیزیں ہیں جونظرنہیں آتیں۔جیسے عقل،ہوا،روح،بجلی اورزمانہ وغیرہ مگر دہریہ ان چیزوں کے وجود کے مقر ہیں۔
جواب دوم:۔ اگر خدا لوگوں کو نظر آیا بھی کرتاتب بھی اس کو ہر شخص تسلیم نہ کرتا۔مثلاًاندھوں کو کس طرح نظر آتا ہے؟دہریہ اندھوں کو کیا جواب دیتے ۔ اس لئے معلوم ہوا کہ آنکھوں سے نظر آنا ایک ایسا امر نہیں جس سے ساری دنیا کی تشفی ہو سکتی ۔
جواب سوم:۔ اگر آنکھوں سے نظر آجائے اور سب لوگ اُس جلال والی ہستی کا مشاہدہ کرلیں تو پھر دین کا کارخانہ ہی باطل ہوجائے اور ایمان بالغیب پر جو ثواب مقرر ہیں وہ ضائع ہوجائیں۔ آنکھوں سے وہی چیز نظر آتی ہے جو کسی خاص سمت پر واقع ہواور محدود ہو یا دیکھنے والے کی آنکھ سے دور ہو۔ خداتعالیٰ کی ہستی تو سمتوں سے پاک ہے۔سمتیں مخلوق کی ہیں اور یہ نہیں ہوسکتا کہ مخلوق اپنے خالق کا احاطہ کرے علاوہ ازیں جب اس کو آنکھ نے دیکھا اور اس کا احاطہ کیا تو وہ محدود ثابت ہوا اور محدود ہونا نقص ہے اور خدا نقصوں سے پاک ہے۔نیز وہ ہر جگہ موجود ہے۔ آنکھ سے دور ہستی نہیں ۔سچ ہے :
لَّا تُدۡرِڪُهُ ٱلۡأَبۡصَـٰرُ وَهُوَ يُدۡرِكُ ٱلۡأَبۡصَـٰرَۖ وَهُوَ ٱللَّطِيفُ ٱلۡخَبِيرُ (١٠٣) (الانعام:۱۰۴)
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on Telegram (Opens in new window) Telegram
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to print (Opens in new window) Print
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.