سو تقاریربرائےممبرات لجنہ اماء اللہ ۔ حنیف احمد
عرض حال
اللہ تعالیٰ کے فضل، رحم اور اُسی ہی کی دی ہوئی توفیق سے بطور ایڈیٹر خاکسار کو لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے سو سال پورے ہونے پر روز نامہ الفضل آن لائن لندن کے صد سالہ جوبلی نمبر ز نکالنے کی توفیق ملی۔ جن میں دنیا بھر کی لجنہ کی تاریخ محفوظ کی گئی۔ الحمد لله على ذالك
چونکہ ان تاریخی شماروں کے علاوہ لجنہ اماء اللہ کے مختلف عناوین پر مضامین بھی شامل اشاعت کئے گئے تھے۔ پھر جو بلی کے اجلاسات کے انعقاد پر مختلف مواقع پر تقاریر لکھ کر دینے کا مطالبہ بھی سامنے آنے لگا اور ساتھ ہی دنیا کی لجنات کی طرف سے تقاریر کے لئے مواضیع اور عناوین بھی ملنے لگے۔ ان عناوین پر ممبرات کے مطالبہ کو پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے قلم اٹھایا تو بہت سے علمی، تربیتی، اخلاقی اور تبلیغی عناوین پر تقاریر تیار کر کے حلقہ احباب و خواتین میں تقسیم کرنے کا موقع ملا لیکن ساتھ ہی ان کو یکجا کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آنے لگا بلکہ ہمارے ایک خیر خواہ جناب ذیشان محمود مبلغ سیرالیون نے 25 تقاریر کو یکجا بھی کر دیا۔ فجزاہ اللہ تعالیٰ
بعد از آں یہ خیال پیدا ہوا اور اس خیال کو بعض آراء سے تقویت ملنے لگی کہ لجنہ اماء اللہ کے صد سالہ جشن تشکر کی مناسبت سے 100 تقاریر ہوں جن کو کتابی شکل دی جاسکے۔ اس سوچ کی تکمیل میں کچھ وقت لگ گیا اور اب ماہ اکتوبر میں جو لجنات کے اجتماعات کے انعقاد کا مہینہ ہوتا ہے صد سالہ جشن تشکر کی مناسبت سے 100 تقاریر کا مجموعہ یکجائی طور پر پیش ہے۔ اللہ تعالیٰ کے دربار سے یہ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس معمولی اور حقیر سی کوشش کو قبولیت کا درجہ دے گا اور یہ مجموعہ بہت سوں کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ ان شاء اللہ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
اس مائدہ کی تیاری میں خاکسار کے ساتھ مندرجہ ذیل سلاطین نصیر نے حصہ لیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی کو ششوں کو قبول فرمائے۔ فجزاهم الله تعالى وكان الله لهم و نفع الله بوجودهم – آمین
Share this:
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on Reddit (Opens in new window) Reddit
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on Telegram (Opens in new window) Telegram
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to email a link to a friend (Opens in new window) Email
- Click to print (Opens in new window) Print
Discover more from احمدیت حقیقی اسلام
Subscribe to get the latest posts sent to your email.